فیملی کورٹ کا طارق ٹیڈی کیخلاف فیصلہ

لاہور کی فیملی کورٹ نے سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دے دیا‘ سابق اہلیہ عاصمہ بی بی نے بچیوں کے خرچہ کیلئے درخواست دائر کی ہوئی تھی۔ 

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق لاہور کی فیملی کورٹ میں سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ عاصمہ بی بی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بچیوں کا خرچہ ہر حال میں ادا کیا جائے۔طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق شوہر بیٹیوں کو خرچہ نہیں دے رہے اور میں بیٹیوں کا خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی ہوں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت سابق شوہر کو بچوں کا خرچہ ادا کرانے کا حکم جاری کرے۔ طارق ٹیڈی اور ان کی اہلیہ کے درمیان سال 2011 سے علیحدگی ہو گئی تھی اور اْن کی سابقہ اہلیہ نے نان نفقہ کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا جب کہ بچیوں کو نان نفقہ نہ دینے پر عدالت طارق ٹیڈی کے کئی بار وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔

You might also like