کرن تعبیر کی لاہور میں’اڑان‘

ڈرامہ سیریل’اڑان‘ کی ریکارڈنگ کا آغاز لاہور میں ہوگیا ہے جس کے پروڈیوسروڈائریکٹرذوالفقارحیدر ہیں جبکہ کاسٹ میں کرن تعبیر،محمدعلی جوش، نمرہ خان، راحیلہ آغا،انجم حبیبی،عمران احمد،ضیاءخان،سمیرخان، صبا فیصل،سلمان فیصل اور منزیٰ عارف شامل ہیں۔ ڈرامے کی رائٹرسبیکا ذوالفقار اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سبین عثمان ہیں۔اس سیریل میں کرن تعبیر ایسی پٹھان لڑکی کا کردار کررہی ہیں جو اتفاق سے فلم انڈسٹری میں آتی ہےتو اسے راتوں رات شہرت مل جاتی ہے جبکہ دوسری طرف علی جوش فلم پروڈیوسر کا کردار کررہے ہیں جو آخرکار اس اداکارہ کے عشق میں گرفتار ہوجاتاہے۔یاد رہے کہ اسی سیریل کی ریکارڈنگ چندماہ پہلے شمالی علاقوں میں بھی کی گئی جبکہ اب تسلسل سے لاہور میں جاری ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept