عرفان خان صحت یاب :اداکاری کرنے کو تیار

بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کے دنیا بھر میں موجود کروڑوں مداح گزشتہ برس اس وقت پریشان ہوگئے تھے جب اداکار کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور وہ علاج کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔عرفان خان نے جہاں بیماری کے علاج کے دوران بھی ہمت نہیں ہاری اور اپنے مداحوں کو وقتا بوقتا اپنی صورتحال سے ا?گاہ کرتے رہتے تھے۔ان کی زندگی پر ایک وقت ایسا بھی آ یا تھا جب وہ زندگی سے مکمل طور پر مایوس دکھائی دیے تھے، تاہم بعد ازاں ان کی صحت بہتر ہونے لگی۔

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ بھارت پہنچ چکے ہیں اور ان کا فالو اپ چیک اپ ممبئی کے ایک ہسپتال میں ہو رہا ہے۔ساتھ ہی خبریں ہیں کہ وہ بالکل صحت مند ہو چکے ہیں اور رواں ماہ کیا آ خر تک فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔یہ اطلاعات تو پہلے ہی تھیں کہ عرفان خان بیماری کے بعد اداکاری کی شروعات اپنی 2017 کی کامیاب فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل سے کریں گے۔اور اب خبریں ہیں کہ ’ہندی میڈیم‘ کی شوٹنگ کے لیے عرفان خان کا لباس بھی تیار کرلیا گیا ہے اور وہ جلد شوٹنگ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept