بیٹے کی بالی ووڈ میں انٹری

اداکارہ ملائکہ اروڑا اورارباز خان کے بیٹے آرہان خان فلم ’’دبنگ 3‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے بھتیجے اوراربازخان کے 16 سالہ بیٹے آرہان فلم ’’دبنگ 3‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، تاہم وہ اداکاری کے شعبے میں نہیں بلکہ ہدایت کاری کے شعبے سے اپنے کیریئر کی شروعات کررہے ہیں اور فلم کے ہدایت کار پربھودیوا کے ساتھ بطور اسٹنٹ ڈائریکٹر کام کریں گے۔ اپنے بیٹے کی بالی ووڈ میں انٹری پر ارباز اور ملائکہ دونوں بے حد خوش ہیں۔

ارباز خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’دبنگ 3‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز اپریل میں ہوگا، فلم میں پہلی دونوں فلموں کی طرح سلمان خان اورسوناکشی سنہا مرکزی کردارادا کریں گے۔ میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ اس بارفلم میں ملائکہ اروڑا فرنچائز کی پہلی فلم کی طرح آئٹم نمبر کرنے والی ہیں تاہم ارباز اورملائکہ کی طلاق کے بعد ان کی جگہ کرینہ کپور آئٹم نمبر کرتی نظر آئیں گی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept