کل سے پاکستا ن میں نمائش

پنجابی رومانوی کامیڈی فلم ’’ کالا شاہ کالا‘‘ ویلنٹائن ڈے پر سنیماؤں کی زینت بننے کیلئے تیار، سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیاگیا۔
امرجیت سنگھ کی زیر ہدایت میں بنی فلم میں بنوں ڈھلوں ، سرگن مہتا اور گلوکار جورڈن ساندھو نے مرکزی کردار اد اکئے ہیں ۔
محبت کے عالمی دن کے موقع پر رومانس کی ایک نئی جہت کو اجاگر کرتی طنزو مزاح سے بھرپور رومانوی فلم ’’ کالا شاہ کالا‘‘ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے عام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے اور ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ’’ کالا شاہ کالا‘‘ بھارت ، کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ چودہ فروری کو پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنے گی ۔ فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے جسے اپنے کالے رنگ کی بنا ء پر دوستوں اور فیملی کی جانب سے ساری زندگی طعنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن صورتحال اس وقت دلچسپ ہوجاتی ہے جب ا س کا رشتہ انتہائی خوبصورت لڑکی سے طے پاجاتا ہے لیکن جب کہانی میں ایک نئے کردار کی انٹری ہوجاتی ہے تو محبت کے آفاقی جذبے کا حسن اور خوبصورتی سے ٹاکرا ہوجاتا ہے ۔ فلمی حلقوں کے مطابق ’’ کالا شاہ کالا‘‘ کا کلائمکس ویلنٹائن ڈے پر رومانوی فلموں کے شائقین کیلئے بھرپور سرپرائز ثابت ہوگا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept