پاکستان میں نمائش کی اجازت

ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام14فروری کو پاکستانی سنیماؤں کی زینت بننے کیلئے تیار بالی وڈ کی نئی رومانوی ڈرامہ فلم ’’ گلی بوائے ‘‘ کو پنجاب سنسر بورڈ نے عام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے فلم کا سنسر شو گذشتہ روز لاہور کے مقامی سنیما میں منعقدکیا گیاجبکہ اس سے قبل سندھ سنسر بورڈ پہلے ہی فلم کو نمائش کی اجازت دے چکی ہے ۔ ڈائریکٹر زویا اختر کی ڈائریکشن میں بنی فلم میں رنویر سنگھ میں ایک ریپر سنگر کا کردار ادا کیا ہے فلم کا پریمئیر شوچند روز قبل برلن فلم فیسٹیول میں منعقد کیا گیا جسے شائقین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی فلم میکرز کی بھی خصوصی پذیرائی حاصل ہوئی۔ دوسری جانب فلمی حلقوں کے مطابق ’’ گلی بوائے‘‘ رنویر سنگھ کی کیرئیر کی بیسٹ پرفارمنس ہے جس میں رنویرنے اپنی شخصیت کے برعکس کردار میں ڈھل کر بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم میں عالیہ بھٹ نے مسلمان لڑکی سفینہ علی کا کردار ادا کیا ہے اور رنویر کے ساتھ عالیہ کی آن سکرین کیمسٹری کا جادو پردہ سیمیں بھرپور انداز میں سامنے آیا ہے جس پر فلمی حلقوں نے ’’ گلی بوائے ‘‘ کے سپر ہٹ ہونے کی پیش گوئی کردی ہے ۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept