” بارڈر پار” کی شاندار افتتاحی تقریب

الحمرا آرٹس کونسل میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام” سانجھا پنجاب ” کے عنوان سے میوزک گالا کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں بھارتی گلوکار وریندر سنگھ اور میگھا کے میوزک البم” بارڈر پار” کی لانچنگ کی گئی۔ اس رنگا رنگ تقریب میں گلوکارہ میگھا، وریندر سنگھ ، عارف لوہار، فرحانہ مقصود نے پرفارم کیاجبکہ اس موقع پر شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ
پاکستانی زندہ دل ہیں، پاکستانی محبت کرنے والے لوگ ہیں،صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو وریندر سنگھ کو خراج تحسین، یہاں کوئی سیاہی نہیں پھینکھے گا اور نہ ہی کوئی تضحیک کرے گا ہم نے سپانسر شپ کے ذریعے گرینڈ شو کئے، عمران خان کی کپتانی میں فنکاروں کیلئے جو کام کئے وہ پہلے نہیں ہوئے، سرکاری سرپرستی میں وائس آف پنجاب کے فاتحین کی سپورٹ کرینگے، ہیلتھ کارڈ کا اجرائ جلد کیا جائے گا، فن کے تمام شعبوں میں چار سال کی ڈگری دی جائے گی، کلچر پالیسی آئندہ ایک ماہ میں بنائی جائے گی، پچھلے پانچ ماہ میں یہ ہمارا چوتھا فنکشن ہے،ایک روپیہ بھی سرکار کی پیسے سے نہیں لیا، فن اور فنکاروں کو پروموٹ کر رہے ہیں، ہم نے جو فنکاروں کے لئے کام کیا وہ پچھلی کسی حکومت نے نہیں کیا، وائس آف پنجاب سے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرینگے، چھ ہزار فنکاروں کو فیملی سمیت چار لاکھ سے زائد مالیت کا ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کالج آف پرفامنگ آرٹس بنا رہے ہیں، ہر شعبہ زندگی میں پاکستان کو سنوارینگے، ہم کام کر رہے ہیں ڈرامے بازی نہیں۔


بھارتی گلوکار وریندرسنگھ نے کہا کہ انہیں پاکستان میں جتنا پیار ملاہے ان کے لئے زندگی بھر ناقابل فراموش ہوگا۔ میگھا اور میں نے محبت بھرے جس سفر کا آغازکیا ہے اسے جاری رکھا جائے گا۔گلوکارہ میگھا کا کہنا ہے کہ میں کامیاب تقریب پر تمام دوستوں کی مشکور ہوں ۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept