’پیارہوجاتا ہے پھرسے ‘

اداکار شان نے نئی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ شان شاہد نے یہ اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام پر کیا جس کے مطابق فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی۔ اگرچہ شان نے فلم بارے زیادہ تفصیلات سامنے لانے سے گریز کیا ہے لیکن ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم میں ان کے ساتھ ریماخان کام کریں گی اور اگر ان کے درمیان تمام معالات طے پاگئے تو شائقین ماضی کی اس مقبول جوڑی کو ایک بار پھر سلورسکرین پر اکٹھے دیکھ سکے گی۔ ریماخان اور شان نے کیرئر کا آغاز مرحوم جاوید فاضل کی فلم’بلندی‘ سے کیا تھا اور یہ فلم نہ صرف سپرہٹ ہوئی بلکہ اس کے ذریعے پاکستان فلم انڈسٹری کو دونئے سپرسٹار بھی مل گئے جنہوں نے بے شمار فلموں میں اکٹھے کام کیا۔شان کی نئی فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شان کی یہ فلم رومانٹک کہانی پر مبنی ہے جس کا سکرپٹ مکمل ہوچکا ہے جس کے ساتھ ساتھ دوسری تیاریاں بھی جاری ہیں۔

View this post on Instagram

2020 ?????❤️

A post shared by Shaan Shahid (@official.shaanshahid) on

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept