پریانکا چوپڑا کا ایک بارپھرماں بننے سے انکار

بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا گزشتہ سال سے خبروں میں ان ہیں جس کی وجہ ان کے کیریئر سے زیادہ ذاتی زندگی ہے۔ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کرکے مداحوں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کو حیران کردیا تھا۔

نک جونس عمر میں پریانکا چوپڑا سے 10 برس چھوٹے ہیں، جبکہ اداکاری میں بھی وہ پریانکا سے زیادہ کامیاب نہیں۔ حال ہی میں پریانکا چوپڑا کے ماں بننے کے حوالے سے بھی کئی خبریں سامنے آئیں، تاہم اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں ان تمام افواہوں کو بےبنیاد ٹھرا دیا۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ابھی ایسا کچھ نہیں ہے، تاہم وہ اور نک جونس دونوں ہی اپنی زندگی میں ایک وقت اس خواہش کو پورا ضرور کریں گے۔

خاندان آگے بڑھانے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہم دونوں ہی جانتے ہیں کہ ایسا ضرور ہوگا، لیکن فی الحال میں اس بات کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہی، ہم دونوں اپنے کیریئر سے محبت کرتے ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کا سپورٹ کرتے ہیں، ہم دونوں کو بچے پسند ہیں اور آگے اس حوالے سے ضرور فیصلہ کریں گے‘۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی شہر جودھپور میں ہوئی۔ شادی کے بعد پریانکا اور نک نے ایک ساتھ کئی ایونٹس میں شرکت کی۔ پریانکا اس وقت اپنی ہولی وڈ فلم ’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اس فلم کے پریمیئر ایونٹ پر پریانکا کے ساتھ نک جونس نے بھی شرکت کی تھی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ پریانکا کی تیسری ہولی وڈ فلم ہوگی جو 14 فروری کو پیش کی جارہی ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept