صدف کنول نے توبہ توبہ کرادی

پاکستان کی ٹاپ ماڈل صدف کنول کو سوشل میڈیا تصاویر پوسٹ کرنے پر ایک بار پھر صارفین کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ صدف کنول ان دنوں ایک شوٹ کے سلسلے میں بنکاک گئی ہوئی ہیں جہاں سے انہوں نے اپنی مصروفیا ت کی بے شمار تصویریں پوسٹ کیں جن میں زیادہ تر بولڈ تھیں۔ جیسے ہی ان کی تصویریں سامنے آئیں پھر کیا تھا سوشل میڈیا کے لوگ ایک بار پھر ہاتھ دھوکر ان کے پیچھے پڑگئے اور ان کے بارے میں ناقابل اشاعت باتیں کیں۔ زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی ماڈلز اکثر اوقات بیرون ملک جاکر ایسے ڈریس پہنتی ہیں جو ایک مسلمان عورت کو کسی طرح زیب نہیں دیتے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہماری ماڈلز ملک سے باہر جاتے ہی شرم وحیا بھول جاتی ہیں۔کچھ اور لوگوں کا خیال تھا کہ اس طرح ملک کا نام بدنام ہوتا ہے جس کا ان لوگوں کوخیال رکھنا چاہیئے .بعض لوگوں نے تو ماڈل کو اسلام سے ہی خارج کرنے مطالبہ کردیا۔


You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept