سارہ علی خان نے والدہ کا گھر چھوڑدیا

 بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارا علی خان سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے والدہ امریتا سنگھ کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ وہ اپنی والدہ کا گھر چھوڑ کر علیحدہ ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوبرو اداکارہ سارہ علی خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں گاڑی میں گھر کا سامان رکھتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ تصویر میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی کے اچانک تصویر بنانے پر سارہ مضطرب نظر آرہی ہیں اور تصویر بنانے سے منع کر رہی ہیں۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سارہ گھر چھوڑ کر والد سیف علی خان کے گھر کے بجائے اپنے ذاتی گھر میں منتقل ہو گئی ہیں جس کی حتمی طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ سے دو بچے سارہ اور ابراہم ہیں جب کہ علیحدگی کے بعد سیف نے کرینہ کپور سے دوسری شادی کر لی جن کا ایک بیٹا تیمور ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept