بھارتی میڈیا پرایک بارپھر حُسن کے چرچے

اداکارہ ماہرہ خان کے حسن کے دیوانے پاکستان سمیت بھارت میں بھی ہیں، بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر ماہرہ کے حسن کے چرچے جاری ہیں اور انہیں ڈزنی پرنسس قرار دیا جارہا ہے۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں گراں قدرخدمات انجام دینے پر ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ایوارڈ تقریب میں ماہرہ آسمانی رنگ کے جھل مل کرتے لباس میں بے حد خوبصورت نظرآئیں۔ ماہرہ کی خوبصورتی کے چرچے جہاں پاکستانی میڈیا پرچھائے رہے وہیں بھارتی میڈیا نے بھی ان کے حسن کی تعریف میں زمین آسمان کےقلابے ملائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرہ خان ہمیشہ ہی اپنے اسٹائل اورخوبصورتی سے اپنے چاہنے والوں کو مسحورکردیتی ہیں۔  دبئی میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھی ماہرہ بے حد خوبصورت نظرآئیں، بھارتی میڈیا نے نا صرف ان کے لباس کی تعریف کی بلکہ ان کے ہیئر اسٹائل اورمیک اپ کو بھی بے حد سراہا۔ ماہرہ خان نے ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کراتے ہوئے  ایوارڈ دینے پر انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept