عوام کی محبت کا شکریہ

دو دہائیوں سے زائد کے فنی سفر کے باوجود ابرارالحق آج بھی عوام میں مقبول ترین، ابرارالحق نے نوے کی دہائی میں جب اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تو اس وقت انہوں نے پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے تھے ، ابرارالحق نے پاکستان کے عوام کو اس قدر اپنے سحر میں جکڑ رکھا ھے کہ گزشتہ روز ملتان میں ایک شو اس قدر ہاؤس فل تھا کہ گیٹ ٹوٹ گئے اور ابرارالحق کو وقت سے پہلے اپنی پرفارمنس ختم کرنا پڑی ابرارالحق نے خصوصی گفتگو میں کہا ھے کہ یہ اللہ پاک کا خصوصی کرم ھے کہ پاکستان کے عوام بیس بائیس گزر جانے کے باوجود مجھے آج بھی پہلے دن کی محبت کرتے ہیں. انہوں نے کہا ھے کہ میں نے اپنے فن کو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کررکھا ھے اور دکھی انسانیت کی دعاؤں کی بدولت ہی مجھے دنیا جہاں کی ہر خوشی، دولت، عزت اور شہرت ملی ھے-

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept