ملتانی حسینہ پہلی بار لاہورمیں

ملتانی حسینائیں کومل خان اور فرح خان پہلی بار لاہور میں جلوے بکھیریں گی۔دونوں اداکارائیں کل سے شالیمار تھیٹر کے نئے ڈرامے’گھرسے بازارتک‘ میں کام کریں گی جس کی دیگر کاسٹ میںصائمہ خان ،سنہری خان،سونوبٹ،عمران شوکی،مختارچن ،گڈوکمال،اسد مکھڑا،ندیم لہری اور کاشف چن شامل ہیں۔ اس ڈرامے کے رائٹروڈائریکٹر ڈاکٹراجمل ملک اورپروڈیوسر ملک طارق ہیں۔ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے اجمل ملک نے کہاکہ فرح خان اور کومل خان جنوبی پنجاب میں اپنی پرفارمنس سے شاندار کامیابی اور مقبولیت حاصل کرچکی ہیں جنہیں اب لاہور میں متعارف کرایا جارہا ہے ،مجھے یقین ہے کہ لاہور کے شائقین بھی ان کی پرفارمنس پسند کریں گے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept