شبانہ اعظمی کو سوائن فلو ہو گیا

 اداکارہ شبانہ اعظمی سوائن فلو کا شکار ہو گئیں، انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔شبانہ اعظمی کو سردی زکام ہونے پر اسپتال لایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور وہیں ان میں سوائن فلو ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کر لیا گیا۔شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ ’میں کسی سوائن کے رابطے میں نہیں آئی ،پھر بھی مجھے سوائن فلو ہوگیا۔خیر،بہت مشکل سے مجھے آرام اور اپنا خود احتساب کرنے کا وقت ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ’سپتال میں داخل ہونا میرے لئے زبردستی بریک لینے جیسا ہے۔ میری صحت میں تیزی سے بہتری ہورہی ہے ۔

واضح رہے شبانہ اعظمی آخری بارسونم کپور کی فلم ’ نرجا‘ میں نظر آئیں تھیں ۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept