رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا جھگڑا

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ایک تازہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس سے ایسا لگتا ہے جیسے دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔گزشتہ رات رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی خصوصی اسکریننگ کے بعد جب رنبیر اور عالیہ واپس آرہے تھے تو دونوں کے چہروں پر عجیب و غریب تاثرات دیکھے گئے جس سے لگ رہا تھا جیسے دونوں میں کوئی تازہ جھگڑا ہو اہے۔اسکریننگ کے بعد دونوں کی گاڑی میں واپس جانے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں میں کسی بات پر بحث و تکرار چل رہی ہے۔

یہ ویڈیو جب سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اور ان کے مداحوں کی نظروں سے گزری تو انہوں نے طرح طرح کے تبصرے شروع کر دیئے۔عالیہ بھٹ کے ایک مداح نے کہا کہ عالیہ رنبیر کے ساتھ گھوم کر اپنا قیمتی وقت برباد کر رہی ہیں ۔

ایک مداح کا کہنا تھا کہ عالیہ بہت بڑی غلطی کر رہی ہیں۔رنبیر تو ہمیشہ غصے میں ہی رہتا ہے، تم اسے کیوں برداشت کر رہی ہو، جاؤ اور اپنے لئے کوئی اور ڈھونڈو۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept