طویل عرصے بعد ایک ساتھ

اداکار شان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ریماخان کے ساتھ طویل عرصے بعد فلم میں کام کررہے ہیں۔شان اور ریماخان نے حال ہی میں دودھ کے ایک کمرشل میں کام کیا جس کا بنیادی خیال تھا’پیارہوجاتا ہے پھرسے‘۔شان کا کہنا ہے کہ فلم کا بنیادی خیال بھی مذکورہ کمپنی کی طرف سے آیا جسے سب نے پسند کیا اور فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ شان کا مزید کہنا ہے کہ فلم کے بارے میں ابھی بہت سی چیزیں فائنل ہونے والی ہیں۔ شان اور ریماخان نے ماضی میں بے شمار فلموں میں اکٹھے کام کیا تھالیکن2011میں ریما کی ڈائریکشن میں بنائی گئی فلم’لومیں گم‘ کے لیڈ رول کے لئے پہلے شان کو فائنل کیا گیا تھا بعدازاں ان کے انکار پر معمررانا کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept