ویلنٹائن ڈے پر محبت کا انوکھا اظہار

ویلنٹائن ڈے بھارتی سٹار جوڑے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے جانوروں کے ساتھ دن منا کر محبت کا پیغام دیا۔ 

اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے مداحوں کو ویلنٹائن ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انوشکا اور ویرات بڑے پیار سے بھیڑوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ انوشکا نے کیپشن میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’محبت ہر چیز سے بڑھ کر اور سب سے بالاتر ہے، صرف یہی حقیقت ہے، یہ اپنے گھیرے میں ایسا لیتی ہے جہاں ذہن تک نہیں پہنچتا‘۔ دوسری جانب ویرات کوہلی نے بھی سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ویلنٹائن ڈے مناتے ہوئے اپنی اور انوشکا کی تصویر مداحوں سے شیئر کی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept