’جونس بھائیوں‘ کا پہلا گانا ریلیز

nicj jhons
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 01, 2019

امریکی بینڈ جونس برادرز تین خوبرو بھائیوں نک جونس، جوائے جونس اور کیون جونس نے بنایا تھا جو کئی کامیاب المبز سامنے لانے کے بعد 2013 میں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے۔

رواں سال اس بینڈ کے پھر سے اکھٹے ہونے کی خبروں نے ان کے مداحوں کو کافی خوش کیا تھا جس کے بعد فروری میں ان بھائیوں نے دوبارہ مل کر نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اور اب چند روز بعد ہی ان کا گانا ’سکرز‘ سامنے آگیا، جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صرف یہ تینوں ہی نہیں بلکہ ان کی ساتھی بھی موجود ہیں۔

گلوکار کیون جونس کی شادی 2009 میں اداکارہ ڈینیئل جونس سے ہوئی تھی جو اس گانے کی ویڈیو میں بھی موجود ہیں۔

جوئے جونس نے 2017 میں اداکارہ صوفی ٹرنر کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا اور وہ بھی اس ویڈیو میں نظر آئیں۔

اس گانے کی ویڈیو کو دیکھ کر تو ایسا محسوس ہو ہی رہا تھا کہ اس فیملی کو شوٹنگ کے دوران بےحد مزاح آیا ہوگا تاہم اس کا انکشاف گلوکاراؤں نے خود بھی کردیا۔

یاد رہے کہ جونس برادرز امریکی راک بینڈ ہے جو 2005 میں سامنے آیا، اس بینڈ کو تین بھائیوں کیون جونس، جوئے جونس اور نک جونس نے مل کر بنایا۔

اس بینڈ نے اپنے 4 البمز بھی ریلیز کیے جن میں ’اٹس اباؤٹ ٹائم‘، ’جونس برادرز‘، ’اے لٹل بگ لانگر‘ اور لائنز، وائنز اینڈ ٹرائنگ ٹائمز‘ شامل ہیں‘۔

یہ چاروں المبز 2006، 2007، 2008 اور 2009 میں سامنے آئے، جبکہ 2013 میں ان کا بینڈ ٹوٹ گیا جس کے بعد تینوں بھائی سولو کام کرنا شروع ہوگئے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.