’’جنونِ عشق‘‘ 100 سے زائد سنیماؤں میں ریلیزہوگی

رومانوی کہانی پر مبنی فلم ’جنونِ عشق‘ پاکستان کے 100 سے زائد سنیماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔

پاکستان فلم انڈسٹری طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر کامیابی کے سفر چل پڑی ہے اور ایک کے بعد ایک مختلف موضوعات پر مبنی  فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں جو فلم بینوں کے معیار پر بھی پوری اتر رہی ہیں اور اب رومانوی کہانی پر مبنی فلم ’جنونِ عشق‘ بھی اگلے ماہ سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے جس میں دو نئے چہرے عدنان خان اور ماہی خان کے ساتھ معروف اداکار مصطفیٰ قریشی کے بیٹے عامر قریشی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

فلم کی عکسبندی پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات ناران اور کاغان اور باقی  بینکاک اور برطانیہ میں کی گئی ہے جب کہ فلم میں  راحت فتح علی خان کی آواز میں گائے ہوئے کچھ گیت بھی شامل کئے گئے ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept