مہوش حیات کو تمغہ امتیاز کس لیے، لوگ بھڑک اٹھے

WebDesk 1 WebDesk 1 , مارچ 13, 2019

اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے جہاں حیرانی کا اظہار کیا ہے وہیں ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ بارے سوالیہ نشان پیدا ہوگیا ہے کہ آخر بے شمار فنکاروں کو نظرانداز کرکے ایک جونیئراداکارہ کو تمغہ امتیاز جیساایوارڈ دیا گیا۔یاد رہے کہ اس بار یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی127شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جن میں شوبزانڈسٹری سے سجاد علی ،ریما خان،بابرہ شریف،افتخارٹھاکر،شبیرجان،عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی اور مہوش حیات کو منتخب کیا گیا ہے۔سجاد علی ،بابرہ شریف اور عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کوستارہ امتیاز،ریماخان ،شبیرجان اور افتخارٹھاکر کو پرائیڈ آف پرفارمنس جبکہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیاہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے بہت سے ایسے فنکار جو پچاس پچاس سال سے اس انڈسٹری میں کام کررہے ہیں انہیں آج تک کوئی سول ایوراڈ نہیں ملا لیکن حکومت نے ایک جونیئر اداکارہ کو یہ ایوارڈ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔دوسری طرف سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ آخر مہوش حیات نے ایسی کون سی خدمات سرانجام دی ہیںجن کے لئے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیاہے۔اس بارے میں ابھی مہوش حیات کا موقف توسامنے نہیں آیا لیکن سوشل میڈیا پر لوگوں کی اکثریت اپنے دل کی بھڑاس نکال رہی ہے۔زیادہ تر لوگوں نے اسے”پرچی“کا کمال قرار دیا جبکہ کچھ نے اس کا کریڈٹ مہوش حیات کے”حسن“کو دیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.