Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

فیاض الحسن چوہان کے اعزاز میں تقریب

Avatar

Published

on

کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام الحمرا ادبی بیٹھک میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں فنکاروں شاہدہ منی ،حمیرا ارشد ،میگھا، پرویز کلیم، انور خان، شیبا بٹ ،فرحانہ مقصود, ڈھول پلیئر ارشمہ ،اداکار راشد محمود ،پی یوجے کا صدر نعیم حنیف اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت فنکاروں تکنیک کاروں اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد میں شرکت کی ہوئی ۔فنکاروں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ فیاض الحسن چوہان کی کارکردگی اور فنکاروں سے پیار محبت کو دیکھتے ہوئے انہیں دوبارہ سے وزارت پر بحال کیا جائے ۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان واحد وزیر ہیں جنہوں نے ثقافت اور ثقافت کی بحالی کے لئے بے پناہ کام کیا اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے آواز بھی اٹھائی اور باقاعدہ طور پر آرٹسٹ انشورنس کارڈ کا اجراءبھی کیا جو بہت ہی خوش آئند ہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی جے ایف پی کے جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تقریر میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جو کیا بہت اچھا کیا ہم پاکستان سے پیار کرتے تھے کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے سب سے پہلے پاکستان ہے اور ہماری پہچان پاکستان ہے ۔اب بھی ایم پی اے ہوں اور ثقافتی پروگرامز کرتا رہوں گا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ترکی اور ایران کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے بہت جلد ثقافتی سطح پر پروگرامز کا انعقاد کریں گے ۔علاوہ ازیں اس موقع پر فیاض الحسن چوہان کو سی جے ایف پی کی جانب سے شیلڈ دی گئی اور پھول بھی پیش کئے گئے

شوبز

حانیہ عامر نے دل دیا۔۔۔ لیکن کس کو

Rashid Saeed

Published

on

Capture4

اداکارہ حانیہ عامراور گلوکارعاصم اظہر کی دوستی پیار میں تبدیل ہوگئی ہے جس کے بعد دونوں نے زندگی بھر ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائی ہیں۔ دونوں فنکاروں کے درمیان چندماہ پہلے ہی دوستی شروع ہوئی تھی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے جس کا اندازہ سوشل میڈیاپر موجود ان کی تصاویرسے لگایا جاسکتا۔دونوں فنکار نہ صرف بیشتر وقت ساتھ گزارتے ہیں بلکہ کئی پراجیکٹ بھی ساتھ کرچکے ہیں۔دسمبر2018 میں لاہور میں ہونے والے برائیڈل فیشن ویک میں دونوں نے ایک ساتھ انٹری کی تھی جبکہ اب کراچی میں ہونے والے فیشن ویک بھی دونوں ریمپ پر اکٹھے موجود تھے۔اس کے لئے علاوہ پی ایس ایل 4کے کئی میچ بھی انہوں نے اکٹھے ہی دیکھے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں فنکار ہمیشہ ساتھ رہنے کا وعدہ کرچکے ہیں لیکن فی الوقت وہ شادی کا اعلان نہیں کرسکتے جس کے لئے ابھی کچھ اور انتظار کرنا پڑے گا۔ اس سلسلے میں عاصم اظہر سے جب حال ہی میں حانیہ عامر بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میرا دل کتنی تیزی سے دھڑک رہا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ میرانہیں خیال کہ میں اس پوزیشن میں ہوں جو اس سوال کا جواب دے سکوں،مجھے لگتا ہے کہ وہ ایسی شخصیت ہے جو میری زندگی میں بہت سی مثبت تبدیلیاں لائی،جب وہ ساتھ ہوتی ہے تو زندگی بہت مثبت ہوجاتی ہے‘ ان کا کہنا تھا ‘اس کی واحد وجہ بس یہ ہے کہ میں اس کا احترام کرتا ہوں، ہاں یا ناں کے کے لیے میں اس کی رضامندی چاہوں گا۔ میں اپنی طرف سے کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ دوسرا کیا سوچتا ہے مجھے نہیں معلوم’۔ گلوکار کا کہنا تھا ‘لوگوں کی جانب سے انہیں بہت زیادہ کمنٹس ملتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ تصاویر شیئر کرتے ہیں، میں انہیں بس یہ کہنا چاہتا ہوں میں آپ کے خیالات کو سراہتا ہوں مگر اس سے مجھے سکون ملتا ہے، اگر مجھے کسی کام میں دلی سکون ملے گا تو میں ہمیشہ اس کا ہی انتخاب کروں گا، اگر ایسا مجھے دنیا کے ساتھ تصاویر اور لمحات شیئر کرنے میں ملتا ہے تو ایسا کرنے دیں’۔ عاصم اظہر نے کہا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کے ساتھ ٹیلی فلم میں کام اس لیے کیا کیونکہ ایک بہت اچھا پراجیکٹ تھا اور یہ ایسا موقع تھا جس میں مجھے اس شخصیت کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملتا جس کے ساتھ گھومنا مجھے پسند ہے۔

Continue Reading

شوبز

مودی سرکارکا انوکھا فیصلہ؛سلمان اور کترینہ کواہم ذمہ داری مل گئی

anees akhtar

Published

on

katreena salman

 مودی حکومت نے اردو زبان کے فروغ کیلیے سلمان خان اور کترینہ کیف کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت نے اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا اور ’’ نینشل کونسل فار پروموشن آف اردو لینکویج‘‘ نے اردو زبان کے فروغ کے لیے بالی ووڈ اداکاروں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور کترینہ کیف سمیت متعدد اداکار اردو زبان کو فروغ دیتے دکھائی دیں گے اور اس کے لیے یہ تمام اداکار ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کروائیں گے جس میں وہ اردو زبان کے حوالے سے بات کریں گے۔

دوسری جانب مودی حکومت کو اس فیصلے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ اب کترینہ کیف اور سلمان خان اردو کی ترغیب دیں گے۔

ڈاکٹر ظفر اقبال نامی صارف نے ٹوئٹ کیا کہ کترینہ کیف سے اردو بلوانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ ہندی ٹھیک سے بول لیں۔

محمد معراج نامی شخص نے لکھا کہ لگتا ہے اس فلم میں یقینی بنایا جائے گا کہ اردو کو حادثاتی موت واقع ہوگئی ہے۔

Continue Reading

شوبز

’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی نمائش خطرے میں پڑگئی

anees akhtar

Published

on

fwad khan

 ہائی کورٹ نے ’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے پروڈیوسر کو فلم کا نام، کرداروں اور مکالموں کے استعمال سے تاحکم ثانی روک دیا ہے۔

کھوج نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں فلم ’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بنانے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فلم مولاجٹ سے متعلق تمام حقوق ان کے پاس ہیں لیکن بلال لاشاری نے غیر قانونی طور پر فلم مولا جٹ کا ری میک بنایا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کاپی رائٹ قانون کے تحت بلال لاشاری اپنی فلم میں مولا جٹ، کرداراور ڈائیلاگ استعمال نہیں کرسکتے لیکن ہماری اجازت کے بغیر ناصرف فلم کا نام استعمال کیا گیا ہے بلکہ فلم کے کردار اور ڈائیلاگ بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔ عدالت نے فلم مولا جٹ کا ٹائٹل، ڈائیلاگ، کردار اور نام استعمال کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جانی ہے۔ فلم میں فواد خان مولا جٹ جب کہ  حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے کردارمیں نظر آئیں گے، 70 کی دہائی میں بننے والی ’مولاجٹ‘ میں یہ دونوں کردار لیجنڈ اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے ادا کیے تھے۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
maryam nwaz
پاکستان33 منٹ ago

مریم نوازکی نوازشریف سے لائن کٹ گئی

the world bank
پاکستان1 گھنٹہ ago

عالمی بینک کا حکومت کےخلاف عدم اعتماد

Capture4
شوبز3 گھنٹے ago

حانیہ عامر نے دل دیا۔۔۔ لیکن کس کو

ali muhammad khan
پاکستان3 گھنٹے ago

علی محمدخان نے عافیہ صدیقی کے حوالہ سے خوشخبری سنادی

F16
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

امریکا نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب کر دیا

creeme
پاکستان3 گھنٹے ago

کریم, پراخلاقیات کا جنازہ نکالنے کا الزام,

پاکستان3 گھنٹے ago

عمران خان حکومت کی بڑی ناکامی منظر عام پر

sardar usman buzdar
پاکستان3 گھنٹے ago

پنجاب حکومت کا وزیراعظم کو چونا، تنخواہوں میں اضافہ کا بل منظور

cheena flag
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

چین نے پاکستان کے ایشو پر بھارت کو بڑی پیشکش کر دی

پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان، آئی ایم ایف معاہدہ طے، ڈالر 185 ، بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی

air craft
پاکستان3 گھنٹے ago

بھارت کی فضائی جارحیت کا خطرہ ، انٹیلی جنس رپورٹس منظرعام پر آگئیں

imran khan and usman buzdaar
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم ‘عثمان بزدار ملاقات کی اصل وجہ سامنے آ گئی

kertar pure
پاکستان5 گھنٹے ago

کرتار پور راہداری، پاک بھارت مذاکرات کل ہوں گے

Diesel filled tanker
پاکستان5 گھنٹے ago

مانسہرہ میں ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

nawaz sharif in supreme court
پاکستان5 گھنٹے ago

نوازشریف کی درخواست پر سماعت، سکیورٹی انتظامات مکمل

شوبز10 گھنٹے ago

”داغ“ ۔۔۔ تکمیل کے آخری مراحل میں

dream team
PSL411 گھنٹے ago

ڈریم ٹیم کا اعلان، اے بی ڈی ویلیئرزکپتان مقرر

shain watson
PSL420 گھنٹے ago

سرفراز احمد بہترین کپتان ہیں، شین واٹسن

شوبز10 گھنٹے ago

آسٹریلیا میں ایوارڈ کرانے کی تیاری

شوبز10 گھنٹے ago

”شاہ رخ کی سالیاں“۔۔۔احسن خان کامیڈی رول میں

شوبز12 گھنٹے ago

فوک گلوکار طالب حسین درد انتقال کر گئے

deren semi
PSL423 گھنٹے ago

فخرپشاورزلمی ڈیرن سیمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکومبارکباد

nitherland
انٹرنیشنل8 گھنٹے ago

ہالینڈ : مسافروں پر فائرنگ، متعدد زخمی

پاکستان13 گھنٹے ago

5 بھارتی طیارے تباہ کرنے والے ایم ایم عالم کی چھٹی برسی

ali muhammad khan
پاکستان3 گھنٹے ago

علی محمدخان نے عافیہ صدیقی کے حوالہ سے خوشخبری سنادی

shahbaz sharif
پاکستان11 گھنٹے ago

شہبازشریف بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واپس روانہ

imam ul haq vs shane watson
PSL48 گھنٹے ago

امام الحق نے شین واٹسن سے تلخ کلامی پر معافی مانگ لی

queeta galdiators
PSL48 گھنٹے ago

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ

katreena salman
شوبز7 گھنٹے ago

مودی سرکارکا انوکھا فیصلہ؛سلمان اور کترینہ کواہم ذمہ داری مل گئی

air craft
پاکستان8 گھنٹے ago

پاک فضائیہ کے طیاروں کی کامیاب لینڈنگ مگرکہاں جان کرحیران،

مقبول خبریں