پہلی قسط یمنیٰ زیدی کے نام

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 14, 2019

کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل ”انکار“ ہم ٹی وی سے آن ایئر ہوگئی ہے جس کی پہلی قسط بہت زیادہ پسند کی گئی کیونکہ اس قسط میں کافی زیادہ سسپنس تھا جس نے ناظرین کے ذہنوں میں کئی سوال اٹھائے ہیں اور یقینی طور ان سوالوں کے جواب آئندہ اقساط میں ہی ملیں گے۔ویسے تو اس قسط میں آنے والے سب فنکاروں کو پسند کی گیا لیکن اگر یہ کہا کہ جائے کہ پہلی قسط یمنیٰ زیدی کے نام تھی تو اس میں کوئی مذائقہ نہیں ہے ۔یمنیٰ زیدی نے کنزیٰ ملک اورریحان شیخ کی بیٹی کا کردار کیا ہے جو سکول ٹیچر ہے لیکن سب یہ وجہ جاننے کے لئے بے چین ہیں کہ اس میں یونیورسٹی کی تعلیم ادھوری کیوں چھوڑی۔ سمیع خان نے نورالحسن کے بیٹے کا کردار کیا ہے ۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسی بہادر لڑکی حاجرہ کے گرد گھومتی ہے جو اس کمزور نظام انصاف میں ایک بہت ہی طاقتور شخص کے خلاف حصول انصاف کی جدوجہد کررہی ہے۔حاجرہ جو کہ زندگی سے بھرپور لڑکی تھی اچانک ہی گم صم رہنے لگی ‘ ہر وقت ہنسنے مسکرانے والی لڑکی کی زندگی سے جیسے خوشیاں روٹھ سی گئی ہوں۔ اسی دوران شایان اس کی زندگی میں خوشگوار جھونکا بن کر آتا ہے اس کے آنے سےحاجرہ کی ویران زندگی میں بہار آجاتی ہے۔ جلد ہی یہ دونوں منگنی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں لیکن خوشیاں اس وقت غم میں تبدیل ہوجاتی ہیں جب ان دونوں کا مشترکہ دوست واجد اسے جان سے مارنے کی سازش کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوجاتی ہے۔یہیں سے ا س کی زندگی ایک نیا موڑ لیتی ہے جس میں وہ کمزور نظام انصاف اورمعاشرے کے روایتی رویئے کے باوجود ایک طاقتور شخص کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوجاتی ہے ۔تحریرظفر معراج ، پیشکش مومنہ درید پروڈکشنز اور کاسٹ میں عمران اشرف ‘یمنیٰ زیدی‘ سمیع خان‘ریحان شیخ‘ نور الحسن ‘ عمران پیرزادہ ‘ نبیلہ خان‘ حسیب خان‘ کوثر اشرف ‘ مہوش علی‘ منزہ عارف ‘ صائمہ سلیم‘ سامعہ بٹ،صائمہ نورین اور دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر صفدر رحمن خٹک اور پراجیکٹ ہیڈ شاہد رشید ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.