بس۔۔۔ تھوڑا سا انتظار

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 14, 2019

اداکارہ زینب شبیر کی نئی ڈرامہ سیریل تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے تاہم ابھی تک اس کا ٹائٹل فائنل نہیں ہوا۔سلیم گھانچی کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی اس سیریل کی رائٹرثمرہ بخاری جبکہ دیگرکاسٹ میں مدیحہ رضوی ،فرحان ملہی،طارق جمیل،ثنیہ شمشاد، یشمہ گل،علی رضوی ،ٹیپوشریف،پروین اکبر،حرا ترین اور حماد فاروقی شامل ہیں۔زینب شبیر نے ’کھوج‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی رشتوں کی الجھی ہوئی ایک ایسی کہانی ہے جس میں بہت سے تلخ وشیریں تجربات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں مدیحہ رضوی اور طارق جمیل کی بیٹی ،حارث وحیداور فرحان ملہی میرے بھائی جبکہ ثنیہ شمشاداور یشمہ گل میری بھابیوں کا کردار کررہی ہیں۔زینب شبیر نے کہاکہ ناظرین کو نہ صرف ڈرامے کہ کہانی بلکہ تمام فنکاروں کی پرفارمنس بھی ضرور پسند آئے گی۔


یاد رہے کہ ان دنوں ہم ٹی وی سے نشر کئے جانے والے سوپ”سانوری“ میں زینب شبیر کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے جس میں وہ اجالا کا کردار کررہی ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.