ہم ٹی وی پر دوبارہ واپسی

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 14, 2019

اداکارہ صنم جنگ جلد ہی چھوٹی سکرین پر واپس آرہی ہیں۔صنم جنگ نے2013میں ڈرامہ سیریل”دل مضطر“سے شہرت حاصل کرنے کے بعد کئی ڈراموں میں کام کیا لیکن مارننگ شوکی میزبانی کے باعث انہوں نے کافی عرصہ اداکاری نہیں کی۔ انہوں نے گزشتہ سال ہم ٹی وی کا مارننگ شو چھوڑدیا تھا جس کے کچھ عرصہ بعد وہ اداکاری کی طرف لوٹ آئی ہیں اور ان دنوں ہم ٹی وی کی ایک نئی سیریل میں کام کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ زاہداحمداور عفان وحید شامل ہیں۔ اس سیریل کے ڈائریکٹرفرقان خان ہیں تاہم اس کی دیگرتمام تفصیلات پوشیدہ رکھی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈرامے کی پرموشن دوماہ بعد چینل خود شروع کرے گا جس کے بعد تمام تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں گی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.