ریٹائرڈ ملازمین کی جی ایم پی ٹی وی سے اہم املاقات

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 14, 2019

لاہور۔پاکستان ٹیلی ویژن ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیرایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ریاض مسعود نے وفدکے ہمراہ پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز کے جنرل منیجر سیف الدین سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مختلف شعبوں سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین شامل تھے۔

وفد نے ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش مسائل خصوصا علاج معالجے کے حوالے پیش سے آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا۔ جنرل منیجر لاہور مرکز سیف الدین نے ان مسائل کے حل کے لئے متعلقہ ڈاکٹرز اور دسرے حکام کو فوری ہدایات جاری کیں۔ جنرل منیجر نے بتایا ریٹائرڈ ملازمین کو ادویات کی کریڈٹ پر فراہمی کو ےقینی بنایا جارہا ہے اور ان کے دوسرے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین ہمارا حقیقی اثاثہ ہیں ان کی شبانہ روز محنت کا ثمر ہے کہ پی ٹی وی آج ایک ممتاز مقام پر کھڑا ہے۔ اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی فلاح و بہبود پی ٹی وی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ریٹائرڈ ملازمین نے ادویات کی فراہمی کے لئے فارمیسی سٹورز کا دائر ہ وسیع کرنےکی ضرورت پر زور دیا جس پر جنرل منیجر نے ہر ممکن تعاون کی ےقین دہانی کرائی۔
پاکستان ٹیلی ویژن ریٹایرڈ ایمپلائز ویلفیرایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ریاض مسعود نے ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات کے حل کےلئے ذاتی دلچسپی لینے اور موقع پر احکامات جاری کرنے پر جنرل منیجر لاہور مرکز سیف الدین کا شکریہ ادا کیا

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.