چوری پکڑی گئی

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 15, 2019

اداکارہ مہوش حیات کی نئی فلم ’چھلاوا‘ کا پوسٹر سونم کپور کی فلم ’ڈولی کی ڈولی‘ کے پوسٹر کی نقل نکلا۔

فلم ساز و ہدایت کار وجاہت رؤف نے اپنی تیسری فلم ’چھلاوا‘ کا اعلان رواں ماہ کے آغاز میں کیا جس میں اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔تاہم وجاہت رؤف نے آج فلم کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں مہوش حیات کی پہلی جھلک منظر عام ہوئی۔

فلم کے پوسٹر سے معلوم ہوا کہ مہوش حیات رنگا رنگ زویا نامی لڑکی کے کردار میں جلوے بکھیریں گی۔لیکن فلم کے پوسٹر کو دیکھتے ہی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کو سونم کپور کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈولی کی ڈولی‘ سے نقل کیا گیا ہے۔فلم ’ڈولی کی ڈولی‘ کے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونم کپور نے جوگرز جوتوں پر جھل ملاتا ہوا لہنگا زیب تن کیا ہے اور ہاتھوں میں چوڑیاں بھی کھنکھنارہی ہیں، پوسٹر میں اداکارہ نے شرارتی پوز دیا ہے۔

ایسے ہی فلم ’چھلاوا‘ کے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات نے بھی رنگین لہنگے کے ساتھ جوگرز لیے ہیں اور دو رنگی چوڑیاں بھی نظر آرہی ہیں۔ 

اگر فلم کی کہانی بھی بالی وڈ فلم سے نقل کی گئی ہے تو ممکن ہے کہ وجاہت رؤف کی فلم ’چھلاوا‘ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی دو بڑی فلموں ’دی لیجینڈ آف مولا جٹ‘ اور  ’رونگ نمبر 2‘ کےسامنے ٹک نہ سکے

فلم کی موسیقی شیراز اوپل نے ترتیب دی ہے جب کہ ہدایت کاری سے لے کر فلم کا اسکرپٹ وجاہت رؤف نے لکھا ہے۔  
فلم کی کاسٹ میں زارا نور صدیقی، اسد صدیقی، عاشر وجاہت اور محمود اسلم شامل ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.