پہلے روٹی بنانا تو سیکھ لیں

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 15, 2019

اداکار احمد بٹ نے یوم خواتین کے موقع پر معاشرتی اقدار کے خلاف کئے جانے والے مارچ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

احمد علی بٹ نے انسٹا گرام پر چند روز قبل ہونے والے عورت مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر کچھ تعجب ہوا کہ عورت مارچ میں کچھ خواتین ہاتھ میں ایک بینر پکڑے کھڑی تھیں جس میں لکھا تھا کہ ’اپنی روٹی خود بناؤ‘۔اُن کا یہ بینر دیکھ کر ایسا لگا جیسے کہ وہ گھر پر روزانہ روٹیاں بناتی ہوں۔ جب کہ ’ان خواتین کو انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ سے فرصت ملے تو معلوم ہوگا کہ روٹی بنتی کیسے ہے۔

احمد بٹ نے کہا کہ مردوں سے نفرت دلاکر اپنے فالوور بڑھانے کے لیے فیمینزم کو استعمال کرنا بند کرو۔ اصل نسوانیت یہ ہے کہ مردوزن ایک ٹیم کی طرح کام کرکے ذمے داریاں بانٹیں۔ جب شوہر بچوں کو اسکول سے لینے جارہا ہوں تو خاتون اس کے لیے روٹی بنادیں یا پھر بیوی ملازمت کرتی ہو تو شوہر بچوں کو سلانے کا کام کرے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.