’’کیپٹن مارول‘‘ کے نہ آنے سے پاکستانی مایوس

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 15, 2019

شائقین کو پاکستان کے سینما گھروں میں ہالی وڈ کی مشہور فلم ’’کیپٹن مارول‘‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار تھا تاہم سینما مالکان نے فلم کے ریلیزنہ کرنے کی بری خبر کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کیپٹن مارول پاکستان میں نمائش کیلئے پیش نہیں کی جائے گی۔ ڈسٹری بیوٹر نے پاکستان میں فلم کی ریلیز نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فلم بنانے والی کمپنی ڈزنی نے پاکستان کو کیپٹن مارول ریلیز کرنے کے رائٹس نہیں دئیے۔

کیپٹن مارول نے ریلیز کے ابتدائی 3 دن میں 44 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 62 ارب روپے کمائے تھے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.