سلورسکرین پر واپسی

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 16, 2019

اداکارہ زاراشیخ جلد ہی سلورسکرین پر واپس آرہی ہیں۔ زارا شیخ کو پروڈیوسر عمران رضاکاظمی کی زیرتکمیل فلم”ہیرمان جا“ کے اہم کردار میں کاسٹ کیا گیاہے جس کی شوٹنگ کراچی میں جاری ہے۔ زاراشیخ نے فلم کے ایک خاص ویڈنگ سانگ پر پرفارم کیا ہے جسے مشہور بینڈ سہارا نے گایا ہے جس کی کوریوگرافی اداکارعثمان خالدبٹ نے کی ہے۔ زاراشیخ نے فلم میں گانے کے ساتھ اہم کرداربھی اداکیا ہے۔ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے زاراشیخ نے بتایا کہ انہیں مسلسل فلموں کی آفرز ملتی رہتی ہیں لیکن اپنے لئے وہ کچھ منفرد کام ہی منتخب کرتی ہیں۔ گزشتہ سال میں نے ”جیک پاٹ“ میں کام کیا تھا جبکہ اب عیدالاضحی پر میری یہ فلم ریلیز ہورہی ہے جو میرے پرستاروں کے لئے یقینی طور پر ایک سرپرائز ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فلم میں کاسٹ ہونے کا کریڈٹ پروڈیوسر عمران رضا کاظمی کو جاتا ہے جنہوں نے اس کردار کے لئے خاص طور پر مجھے منتخب کیا۔فلم کے ڈائریکٹراظفرجعفری،حریم فاروق ،علی رحمن اور عثمان خالد بٹ سمیت تمام افراد نے ہرمعاملے میں میری مکمل سپورٹ کی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.