صوفی نائٹ میں صنم ماروی

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 17, 2019

:لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام صوفی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ صوفی محفل میں ملک کی نامور گلو کارہ صنم ماروی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔چیئرمین الحمرا توقیر ناصرنے اس موقع پر کہا کہ صوفیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،جن کو عام کرنے کے لئے ہم مربوط اور منظم کاوشیش کر رہے ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے صوفیا ء کرام کے کلام سے بھرپور اس محفل کے حوالے سے اپنے تا ثرات میں کہا کہ الحمرا صوفی تعلیمات اور موسیقی کو عام کرنے میں اپنا کلیدی کردار نبھا رہاہے،صوفیاء کرام کی تعلیمات پر امن معاشرہ کی ضامن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم عوام کے لئے باقاعدہ پروگراموں کو پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،ان پروگراموں کی عوامی مقبولیت پر ہم عوام کے شکر گزار ہیں،الحمرا ایک ادبی و ثقافتی ادارہ ہونے کے ناطے معاشرہ میں اپنی احسن اقدار کو بھرپور رواج دینے کے لئے کوشاں ہے۔صوفی محفل میں صوفیانہ رقص بھی پیش کیا گیا۔صوفی محفل موسیقی میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور اس پر لطف محفل کو پسند کیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.