فیشن پاکستان ویک کے جلوے

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 17, 2019

کراچی میں منعقد فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) 2019 میں موسم گرما کی مناسبت سے عروسی میلا سجایا گیا جس میں نامور اداکاراؤں سمیت ماڈلز نے دیدہ زیب جلوے بکھیریے۔

رواں ہفتے تین روزہ پاکستان فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا، ڈیزائنر نومی انصاری، زینب چوٹانی، ٹینا درانی، امیر عدنان، حما عدنان، کنول، یاسمین زمان اور دیگر نے  اپنی منفرد کلیکشن کی تشہیر کی۔تمام ڈیزائنرز نے عروسی ملبوسات سمیت دیگر ایونٹ کی مناسبت سے بھی ملبوسات کی نمائش کی جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ایف پی ڈبلیو میں نمائش کی جانے والی تمام کلیکشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں جسے ہر دفعہ کی طرح خوب پزیرائی ملی۔تاہم اس بار ایف پی ڈبلیو میں جن ملبوسات کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا ان کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں

ادکارہ سارہ علی خان نے ڈیزائنر حما عدنان کی عروسی ملبوسات کی کلیکشن کے لیے شو اسٹوپر کے طور پر ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ ماڈل و اداکارہ سونیا مارشل پنک ٹری کی ’مایوں مہندی‘ کلیکشن میں شاندار نظر آئیں۔ اداکارہ صنم سعید نے ڈیزائنر کنول کی ’مسٹک کلیکشن‘ پیش کی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.