وطن سے غداری،دشمن سے وفاداری ،عاطف اسلم کے بھارت سے رابطے جاری

atif aslam
Avatar WebDesk 2 , مارچ 17, 2019

 پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نام اور شہرت پاکستان سے حاصل کرنے کے باوجود دل کے اندر بھارت کی محبت لیے بیٹھے ہیں، عاطف اسلم بھارت میں کام کرنے کے سب سے بڑے بینفشری ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کیلئے کام بند کردیا گیا تھا لیکن عاطف اسلم کیلئے بھارت کا اکاؤنٹ اب بھی کھلا ہے، اپنوں سے غداری اور دشمنوں سے وفاداری کرنے والے عاطف اسلم کے بھارتی پروموٹرز سے اب بھی رابطے جاری ہیں۔

اس کشیدگی کے دوران پاکستان کے سارے فنکاروں نے بھارت کے خلاف ٹوئٹ کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا، عاطف اسلم کے اکاؤنٹ سے ایک بھی ٹوئٹ کیوں نہیں کیا گیا ،کیاعاطف اسلم کےدل میں بھارت کی محبت جاگ رہی تھی؟

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا عاطف اسلم کے دل میں بھارت کی محبت جاگ رہی تھی؟ گلوکار کے اکاؤنٹ میں بھارت سے رائلٹی کے پیسے کیوں منتقل ہورہے ہیں؟ کیا احتساب کے ادارے عاطف اسلم کے کھاتوں کی چھان بین کریں گے؟

پاک بھارت کشیدگی کے دنوں میں عاطف اسلم نے ایک بھارتی آڈیو کمپنی ٹی سیریز کو ٹیگ کرکے اپنے گانے کی تشہیر کی تھی جس پر پاکستانیوں نے انہیں شرم دلانے کی کوشش بھی کی۔

لوگ انہیں مسلسل کہتے رہے کہ ملک کے لیے اور پاک فوج کیلئے بھی ایک ٹویٹ کردیں مگر اُدھر سے تو شاید پیسوں نے زباں بند کر رکھی تھی۔ حد تو یہ ہے کہ ٹی سیریز نے ان کا گانا ہی ہٹادیا۔ لیکن عاطف نے اس کا بھی جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ عاطف اسلم نے نیویارک میں پاکستانی پریڈ میں پاکستانی پرچم اٹھانے سے انکار کیا تھا۔ اس معاملے پر اے آر وائی نیوز نے ان سے رابطے کی کوشش کی تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کردیا۔

عاطف اسلم کی جانب سے کہلوایا گیا وہ ایونٹ میں بھارت کیلئے کام کررہے ہیں، ان سے بہتر تو گلوکار عدنان سمیع نکلے جو کھلم کھلا بھارتی شہریت لے کربھارت کیلئےکام کررہے ہیں لیکن عاطف اسلم پاکستانی ہونے کے باوجو دبھارت کے گن گاتےہیں؟

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.