Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

فرح خان نے اہم انکشاف کرکے چونکا دیا

WebDesk 2

Published

on

farah khan salman

بالی ووڈ ہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان نےسلما ن خان اور جیکی شروف کے بارے میں حیرت انگیر اور دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

بھار تی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے اداکارہ شلپا شیٹی کے ڈانس شو ’سپر ڈانسر چپٹر 3‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور جیکی شروف کو ’ڈانس‘ سیکھانا انتہائی مشکل کام تھا۔

ڈانس شو کے دوران فرح خان نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے کریئر کے ابتدائی دنوں میں وہ ایک فلم بنا رہی تھیں جس میں بالی ووڈ اداکار جیکی شروف مرکزی کردار ادا کررہے تھے اور انہیں جیکی شروف کو گانے کے اسٹیپ سکھانے تھے۔

فرح خان نے کہا کہ جیکی شروف کو ڈانس سکھانا اُن کے لیے نہایت مشکل ہوگیا تھا کیونکہ جیکی شروف نے صاف کہہ دیا تھا کہ ’یا تو وہ گانے کی لپ سنگ کرسکتے ہیں یا ڈانس، دونوں کام وہ ایک ساتھ نہیں کرسکتے۔‘

سلمان خان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے فرح خان نے مزید بتایا کہ 1989ء میں سلمان خان کو فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا اور اُس فلم میں سلمان کو ڈانس سکھانے نے انہیں رونے پر مجبور کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کے آغاز میں جب وہ سلمان کو ڈانس سکھا رہیں تھیں تو سلمان خانے نے انہیں بہت پریشان کیا، وہ 4 گھنٹے بعد روتی ہوئی باہر آئیں اور یہ کہتی ہوئی چلی گئیں تھیں کہ ’کوئی اسے ڈانس نہیں سکھا سکتا اور اسے کچھ نہیں آتا‘ اور فرح خان کو اس بات پر بے حد حیرانی ہوئی تھی کہ سلمان کو کیسے فلم میں کاسٹ کیا گیا۔

فرح خان نے مزید بتایا کہ لیکن اس سے زیادہ حیرانی انہیں اس وقت ہوئی جب انہوں نے سلمان خان کی فلم میں ایکٹنگ دیکھی کیونکہ انہوں نے فلم میں کمال کی اداکاری کی تھی۔

انسٹاگرام

پانچ ڈرامے ایک ساتھ۔ ،اشعر اصغر کا منفرد ریکارڈ

Avatar

Published

on

ٹیلی ویژن کے نوجوان ڈائریکٹر محمد اشعر اصغر نے ٹی وی کی دنیا میں ایک منفرد ریکارڈ بنادیا ہے جو شاید ہی کوئی مستقبل قریب میں توڑ سکے۔ اشعر اصغر کی ڈائریکشن میں بنائے گئے پانچ ڈرامے ان دنوں مختلف چینلز سے نشر کئے جارہے ہیں جن سے ان کی فنی صلاحیتوں کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ان کے بنائے ہوئے دو ڈرامے’اجنبی لگے زندگی‘اور ’ایمان‘ نئے چینل ایل ٹی این سے نشر کئے جارہے ہیں جبکہ ایک ڈرامہ’گلفام‘ اے ٹی وی اور دو ڈرامے’حور پری‘ اور’کرم جلی‘ اے پلس سے نشر کئے جارہے ہیں۔اس بارے میں اشعر اصغر کا کہنا ہے کہ اس کامیابی پر میں اللہ تعالی کا جتنا بھی شکراداکروں وہ کم ہے۔اس کے ساتھ ساتھ میں تمام پروڈیوسرز، فنکاروں اور ناظرین کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔

Continue Reading

شوبز

اداکارہ سیما بیگم دنیا چھوڑ گئیں

Avatar

Published

on

پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمابیگم گزشتہ روز کسمپرسی کی حالت میں جہان فانی سے کوچ کرگئیں جن کی وفات بارے میڈیا اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افرادکو بھی ایک دن بعد پتہ چلا جس کی وجہ سے کوئی بھی ان کی نمازجنازہ میں شرکت نہ کرسکا۔سیمابیگم دس سال سے بیماری کی حالت میں اکیلی نہایت غربت کی زندگی گزاررہی تھیں کیونکہ نہ تو ان کا کوئی رشتہ دار تھا اور نہ ہی کوئی اولاد۔ پانچ سال قبل جب راقم الحروف نے ان کا انٹرویو کیا اس وقت وہ علامہ اقبال ٹاؤن میں کرائے کے ایک نہایت بوسیدہ گھر میں مقیم تھیں جہاں ان کے پاس چند برتن اور کچھ کپڑے تھے۔سیما بیگم نے چھ سو کے لگ بھگ فلموں میں کام کیا تھا۔انہوں نے زیادہ تر فلموں میں سپورٹنگ رول کئے۔ان کا اصل نام شمیم کوثر تھا۔ان کا تعلق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو سے تھا جہاں سے انہوں نے ایف تک تعلیم حاصل کی۔ان کی دوستی گلوکارہ نسیم بیگم سے تھیں جو انہیں فلمساز شباب کیرانوی کے پاس لے کر گئیں جہاں انہیں پنجابی فلم’لاڈلی‘ میں کاسٹ کرلیا گیا۔سیما بیگم کے بقول ’لاڈلی‘ ہی ان کے کیرئر کی پہلی فلم تھی جس کے بعد ان کا فلمی کیرئر شروع ہوگیا۔ پہلی فلم میں وہ اداکارحبیب کی ہیروئین تھیں۔اس کے بعد انہیں نخشب جارجوی کی فلم’مے خانہ‘ میں کاسٹ کیا گیا۔انہوں نے چند فلموں میں بطور ہیروئین بھی کام کیا لیکن انہیں سپورٹنگ قسم کے کرداروں میں زیادہ شہرت ملی۔سیمابیگم نے عدنان نامی شخص سے شادی کی تھی جن کا فلمی دنیا سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ یہ شادی دوسال بعد ختم ہوگئی جس میں سے کوئی اولاد نہیں تھی۔ اس کے بعد انہوں نے شادی نہیں کی۔سیما بیگم نے کئی فلمیں بھی بنائیں جن میں ایک فلم ’کرکٹر‘ بھی تھی جس کے مرکزی کردار کے لئے عمران خان کو پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے’آگ ‘ کے عنوان سے بھی فلم بنائی جس میں ریما خان نے مرکزی کردار کیا تھا اور یہی وہ فلم تھی جس میں لیٹ آنے پر انہوں نے ریماخان کو سیٹ پرتھپڑ ماردیا تھا۔سیمابیگم نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ سلطان راہی ان کے بھائی بنے ہوئے تھے جن کی شادی میں انہوں نے اہم کردار کیا تھا۔سیمابیگم مسلم لیگ ن کی سرگرم کارکن تھیں جن کا میاں نوازشریف سے قریبی تعلق تھا لیکن آخری دنوں میں کسی نے بھی ان ملنا گوارہ نہ کیا۔ سیما بیگم کی دوستی اداکارہ زیبا بیگم سے بھی تھی لیکن بیماری کے دوران زیبا بیگم صرف ایک بار ان کی عیادت کے لئے آئی تھیں۔
سیما بیگم دس سالوں سے صاحب فراش تھیں کیونکہ2009 میں ایک کار ایکسیڈنٹ میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی جس سے وہ کئی اور بیماریوں کا شکار بھی رہیں اور مرتے دم تک ٹھیک نہ ہوسکیں۔ان کا کوئی ذریعہ آمدن بھی نہیں تھا جبکہ بیماری کی وجہ سے وہ فلموں میں بھی کام نہیں کررہی تھیں۔ ان کی گزربسر کا دارومدار صاحب حیثیت لوگوں کی طرف سے ملنے والی امداد پر تھا۔ان کی چند یادگارفلموں میں ایاز،عیدمبارک،ماں باپ،نادرہ،کنجوس، لنگوٹیا، پتھر تے لیک،آنسوبن گئے موتی،روڈ توسوات،ات خدا داویر،آنسو،ہیراموتی،جادو،خطرناک، پیار ہی پیار،شرافت،معصوم،شبانہ،اج دی گل،انسان اور فرشتہ، تیزی میری اک مرضی،آسوبلا،دامن اور چنگاری،دنیا مطلب دی،ظلم دابدلہ،عشق نہ پچھے ذات،وحشی جٹ،سنگدل،بے رحم ،ہیررانجھا،مولا جٹ سمیت بہت سی دیگر شامل فلمیں ہیں۔ انہوں نے اردو اور پنجابی کے ساتھ ساتھ چند پشتوفلموں میں بھی کام کیا۔ان کی آخری فلم سید نور کے ساتھ تھی۔

Continue Reading

انسٹاگرام

ریما خان اور شاہد آفریدی ایک ساتھ

Avatar

Published

on

اداکارہ ریما خان اور کرکٹر شاہد آفریدی امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ بنیں گے۔ دونوں سٹار جب واشنگٹن ڈی سی ائر پورٹ پہنچے تو وہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ائر پورٹ کے باہر پرستاروں نے انہیں شاندار انداز سے ویلکم کرتے ہوئے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ امریکہ روانگی سے قبل اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ بننا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے میری گزارش ہے کہ وہ اس میں بڑ چڑھ کر حصہ لیں۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
game
ویڈیو20 منٹ ago

ویڈیو گیم’مورٹل کومبیٹ11‘کافائنل ٹریلرریلیز

انسٹاگرام30 منٹ ago

پانچ ڈرامے ایک ساتھ۔ ،اشعر اصغر کا منفرد ریکارڈ

شوبز36 منٹ ago

اداکارہ سیما بیگم دنیا چھوڑ گئیں

انسٹاگرام41 منٹ ago

ریما خان اور شاہد آفریدی ایک ساتھ

mqm
پاکستان56 منٹ ago

ایم کیوایم پرپابندی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

siri lanka
انٹرنیشنل58 منٹ ago

سری لنکا :ہلاکتوں کی تعداد 300 ہوگئی، 24 گرفتار

afghan cricket team
کھیل1 گھنٹہ ago

ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی افغان ٹیم کا اعلان

شوبز1 گھنٹہ ago

صنم بلوچ اورعلی رحمٰن’خاص‘ بن گئے

pak team
کھیل1 گھنٹہ ago

قومی کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی

china
پاکستان1 گھنٹہ ago

چین کا پاکستان کو دئیے قرض پراہم اعلان

matric
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی تعلیمی بورڈ نقل روکنے میں بُری طرح ناکام

k p k assambli
پاکستان2 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا اسمبلی میں تنخواہوں میں مزید اضافہ کی گونج

moon
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان

arif alvi
پاکستان2 گھنٹے ago

صدرنے 4 کروڑ سے زائد کے تحائف کہاں دئیے،پتا چل گیا

rangers
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی: رینجرزکی کارروائی،2ملزمان گرفتار

imran khan
پاکستان19 گھنٹے ago

عمران خان انتہائی قدم اُٹھانے کو تیار،سنسنی خیزانکشاف

arbaz,arora1
شوبز20 گھنٹے ago

ارباز خان نے ملائیکا سے علیحدگی کی وجہ بتادی

ayub khan
پاکستان19 گھنٹے ago

ایوب خان کی واپسی ،منصوبہ مکمل،تہلکہ خیز خبرمنظرعام پر

numan langryaal
پاکستان20 گھنٹے ago

وزیر زراعت نے بہنوئی کوچیرمین ایگریکلچرل لگوادیا

justice faiz
پاکستان2 گھنٹے ago

جسٹس قاضی فائز عیسی کے حق میں قرار داد منظور

hamza shahbaz
پاکستان2 گھنٹے ago

نیب نے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس منسوخ کردیا

amir kiyani
پاکستان24 گھنٹے ago

عامرکیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑدی

nawaz sharif
پاکستان2 گھنٹے ago

نوازشریف نے کل کی حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

ch sarwar
پاکستان4 گھنٹے ago

گورنرپنجاب سیاسی محاذ پرمتحرک، اہم ملاقاتیں جاری

yasar shah
کھیل24 گھنٹے ago

دورہ انگلینڈ کیلیے شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ ٹیم میں شامل

arif alvi
پاکستان2 گھنٹے ago

صدرنے 4 کروڑ سے زائد کے تحائف کہاں دئیے،پتا چل گیا

apps
ٹیکنا لوجی3 گھنٹے ago

واٹس ایپ میں بہت جلد متعارف کرائے جانے والے بہترین فیچرز

mehvish hayaat
شوبز4 گھنٹے ago

مہوش حیات شادی کی خواہش مند مگرکس سے، جان کرحیرت

china
پاکستان1 گھنٹہ ago

چین کا پاکستان کو دئیے قرض پراہم اعلان

tererist
پاکستان17 گھنٹے ago

دہشتگرد سوشل میڈیا کا استعمال کرنے لگے

game
ویڈیو20 منٹ ago

ویڈیو گیم’مورٹل کومبیٹ11‘کافائنل ٹریلرریلیز

hoobs and shaw
ویڈیو20 گھنٹے ago

فلم ہابس اینڈ شا کا نیا ٹریلرجاری

burh khalifa
ویڈیو2 دن ago

برج الخلیفہ پرشاندارمیوزیکل فاؤنٹین شو

lucy iin the sky
ویڈیو2 دن ago

فلم ’لوسی ان دی اسکائی‘کا نیا ٹریلرجاری

ویڈیو3 دن ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو4 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو4 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی4 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو5 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو6 دن ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

mahira khan
شوبز6 دن ago

’پرے ہٹ‘ کہنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

g o t 4
شوبز6 دن ago

’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی قسط کا ریکارڈ

avengers
ویڈیو6 دن ago

ایکشن فلم”ایونجرز: اینڈ گیم” کی نئی جھلکیاں

ویڈیو7 دن ago

پاکستان سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی بالی وڈ فلم

ویڈیو7 دن ago

برج خلیفہ سے متعلق حیران کن ویڈیو منظرعام پر

مقبول خبریں