وینا ملک کا جھوٹ پھرپکڑا گیا ، حقیقت سامنے آگئی

اداکارہ ویناملک کا ایک اور جھوٹ پھر پکڑا گیا اور حقائق کے مطابق وینا ملک کو کسی بھی بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں کی گئی ناہی موجودہ حالات میں یہ ممکن ہے۔

کھوج نیوز زرائع کے مطابق وینا ملک نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ انھیں بھارتی فلموں میں کام کرنے کی آفرز مل رہی ہیں تاہم انھوں نے بھارتی آفرز کو مسترد کردیا ۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ایسی حالات میں جب بھارتی فلم انڈسٹری نے علی ظفر، عاطف اسلم،ماہرہ خان ، فواد خان اور راحت ٖفتح علی خان جیسی عظیم فنکاروں کو نظرانداز کئے بیٹھی ہے ان حالات میں وینا ملک کا دعویٰ محض سستی شہرت حاصل کرنے کا بہانہ ہے ۔ زرائع کے مطابق وینا ملک کو کوئی پاکستانی نہیں پوچھتا تو بھارت میں انھیں کون منہ لگائے گا۔