’’لال کبوتر‘‘کی پہلی اڑان لاہور میں

ڈائریکٹر کمال خان کی فلم’’لال کبوتر‘‘ کا پریمئر گزشتہ رات پیکجز مال میں ہوا جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس فلم میں منشا پاشا اور احمد علی اکبر نے مرکزی کردار کئے ہیں۔ شائقین نے فلم پسند کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر پاکستان میں ایسی فلمیں نہیں بنائی جاتیں۔ عوام کو چاہیئے کہ وہ پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں۔فلم کے پروڈیوسرزکامل چیمہ اور حانیہ کا کہنا تھا کہ’’لال کبوتر‘‘ کرائم تھرلر فلم ہے جسے ضرور پسند کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ یہ فلم 22 مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔