نئے گلوکاروں کے لئے سنہری موقع

لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتما م’ الحمرا ان پلگڈ سیزن ٹو ‘کا آغاز گزشتہ روز ہوا جس میں بہت سے فنکاروں نے پرفارم کیا۔الحمرا ان پلگڈ سیزن ون کی کامیابی کے بعد سیزن ٹو کے گانوں کی ریکارڈنگ سٹوڈیو میں کی جارہی ہے۔اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور اطہر علی خان نے کہا کہ موسیقی کے فروغ میں الحمرا کا کردار مثالی ہے،پاکستانی نوجوان گلوکار بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم الحمرا لے پلیٹ فارم پر ان با صلاحیت گلوکاروں کو موزوں ماحول مہیا کیا جا رہا ہے،الحمرا سٹوڈیو کو بھی جدید سامان سے لیس کیا جارہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ الحمرا ان پلگڈ سیزن ون میں لانچ کئے گئے گانوں کی طرح الحمرا ان پلگڈ سیزن ٹو کے گانوں کو بھی عوامی پذیرائی ملے گی۔