Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

پنجابی بولنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

Avatar

Published

on

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام تیار اور شائع کی گئی پِلاک ڈکشنری (پنجابی سے پنجابی) کی پروقار تقریبِ رونمائی کا انعقاد گورنر ہاوس لاہور میں کیا گیا جس کی صدارت معروف صحافی ضیاءشاہد نے کی جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں مشہوردانشوروں، فنکاروں، گلوکاروں، صحافیوں اور پنجابی زبان کے شاعروں، ادیبوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جب کوئی اپنی مادری زبان استعمال کرتا ہے جس کے ساتھ ہمیشہ اس کی شناخت اور ثقافت منسلک ہوتی ہے تو وہ خود کو اپنے گھر میں محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے پنجابی زبان کی 7 جلدوں پر مشتمل ضخیم لغت کی تیاری پر پِلاک کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ مقررین نے اس لغت کو برصغیر کی سب سے بڑی لغت قرار دیا ہے لہٰذا یہ دنیا کی سب سے بڑی پنجابی لغت ہے کیونکہ پنجابی بولنے والوں کی سب سے بڑی تعداد برصغیر میں ہے۔ گورنر نے ممتاز تجزیہ کار سہیل وڑائچ کی تجویز سے اتفاق کیا کہ پنجاب کو اپنے رسم و رواج، روایات، کھیلوں، پکوانوں اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے ”پنجاب ڈے“ کے طور پر ایک خاص دن مختص کرنا چاہئے۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام بخاری نے لغت کی اشاعت کی تحسین کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت پنجاب مادری زبان، فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے اس طرح کے ادبی منصوبوں کی تکمیل کے لئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔


سہیل وڑائچ نے اس منصوبے کی کامیاب تکمیل کو پنجابی زبان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے زبان کی ترویج کے لئے تحقیق اور حوالہ جات کی اہمیت پر زور دیا جس کے لئے ایک لغت کی ہمیشہ سے ضرورت رہتی ہے۔
ڈاکٹر صغرا صدف ڈائریکٹر جنرل پِلاک نے ایک ضخیم لغت مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل میں حکومت کی حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
منصوبے کے نگران ڈاکٹر شاہد کشمیری نے اس کی کامیاب تکمیل پر ادارے اور محققین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور تحسین کی۔
ضیاءشاہد نے کہا کہ پنجابی زبان کو بنیادی سطح پر لازمی قرار دیئے جانے کا اعلان کیا جانا چاہئے تا کہ نئی نسل اپنی زبان کے ہزار سالہ ادب سے روشناس ہو سکے۔
ڈاکٹر اجمل نیازی، ڈاکٹر حسین احمد پراچہ، ڈاکٹر نبیلہ رحمان، سجاد میر، شوکت علی، عارف لوہار، راشد محمود،بابا نجمی،ناصر ادیب، بشریٰ اعجاز،بشریٰ صادق،عمرانہ مشتاق، شاہدہ دلاور شاہ، توقیر احمد شریفی،آمنہ الفت،ہارون عدیم،اقبال قیصر، ممتاز راشد لاہوری، مدثر اقبال بٹ، حبیب میاں، شاہدہ منی، بیناگوئیندی ، ثروت محی الدین، صدر پریس کلب ارشد انصاری، نوید چوہدری، منصور آفاق،عتیق انور راجہ،کنول فیروز، حفیظ طاہر ، ناصر بشیر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈکشنری کی طے شدہ وقت میں تکمیل اور اشاعت پر مبارک باد دی اور ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغرا صدف کے اس کارنامے کو سراہا۔


انسٹاگرام

پانچ ڈرامے ایک ساتھ۔ ،اشعر اصغر کا منفرد ریکارڈ

Avatar

Published

on

ٹیلی ویژن کے نوجوان ڈائریکٹر محمد اشعر اصغر نے ٹی وی کی دنیا میں ایک منفرد ریکارڈ بنادیا ہے جو شاید ہی کوئی مستقبل قریب میں توڑ سکے۔ اشعر اصغر کی ڈائریکشن میں بنائے گئے پانچ ڈرامے ان دنوں مختلف چینلز سے نشر کئے جارہے ہیں جن سے ان کی فنی صلاحیتوں کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ان کے بنائے ہوئے دو ڈرامے’اجنبی لگے زندگی‘اور ’ایمان‘ نئے چینل ایل ٹی این سے نشر کئے جارہے ہیں جبکہ ایک ڈرامہ’گلفام‘ اے ٹی وی اور دو ڈرامے’حور پری‘ اور’کرم جلی‘ اے پلس سے نشر کئے جارہے ہیں۔اس بارے میں اشعر اصغر کا کہنا ہے کہ اس کامیابی پر میں اللہ تعالی کا جتنا بھی شکراداکروں وہ کم ہے۔اس کے ساتھ ساتھ میں تمام پروڈیوسرز، فنکاروں اور ناظرین کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔

Continue Reading

شوبز

اداکارہ سیما بیگم دنیا چھوڑ گئیں

Avatar

Published

on

پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمابیگم گزشتہ روز کسمپرسی کی حالت میں جہان فانی سے کوچ کرگئیں جن کی وفات بارے میڈیا اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افرادکو بھی ایک دن بعد پتہ چلا جس کی وجہ سے کوئی بھی ان کی نمازجنازہ میں شرکت نہ کرسکا۔سیمابیگم دس سال سے بیماری کی حالت میں اکیلی نہایت غربت کی زندگی گزاررہی تھیں کیونکہ نہ تو ان کا کوئی رشتہ دار تھا اور نہ ہی کوئی اولاد۔ پانچ سال قبل جب راقم الحروف نے ان کا انٹرویو کیا اس وقت وہ علامہ اقبال ٹاؤن میں کرائے کے ایک نہایت بوسیدہ گھر میں مقیم تھیں جہاں ان کے پاس چند برتن اور کچھ کپڑے تھے۔سیما بیگم نے چھ سو کے لگ بھگ فلموں میں کام کیا تھا۔انہوں نے زیادہ تر فلموں میں سپورٹنگ رول کئے۔ان کا اصل نام شمیم کوثر تھا۔ان کا تعلق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو سے تھا جہاں سے انہوں نے ایف تک تعلیم حاصل کی۔ان کی دوستی گلوکارہ نسیم بیگم سے تھیں جو انہیں فلمساز شباب کیرانوی کے پاس لے کر گئیں جہاں انہیں پنجابی فلم’لاڈلی‘ میں کاسٹ کرلیا گیا۔سیما بیگم کے بقول ’لاڈلی‘ ہی ان کے کیرئر کی پہلی فلم تھی جس کے بعد ان کا فلمی کیرئر شروع ہوگیا۔ پہلی فلم میں وہ اداکارحبیب کی ہیروئین تھیں۔اس کے بعد انہیں نخشب جارجوی کی فلم’مے خانہ‘ میں کاسٹ کیا گیا۔انہوں نے چند فلموں میں بطور ہیروئین بھی کام کیا لیکن انہیں سپورٹنگ قسم کے کرداروں میں زیادہ شہرت ملی۔سیمابیگم نے عدنان نامی شخص سے شادی کی تھی جن کا فلمی دنیا سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ یہ شادی دوسال بعد ختم ہوگئی جس میں سے کوئی اولاد نہیں تھی۔ اس کے بعد انہوں نے شادی نہیں کی۔سیما بیگم نے کئی فلمیں بھی بنائیں جن میں ایک فلم ’کرکٹر‘ بھی تھی جس کے مرکزی کردار کے لئے عمران خان کو پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے’آگ ‘ کے عنوان سے بھی فلم بنائی جس میں ریما خان نے مرکزی کردار کیا تھا اور یہی وہ فلم تھی جس میں لیٹ آنے پر انہوں نے ریماخان کو سیٹ پرتھپڑ ماردیا تھا۔سیمابیگم نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ سلطان راہی ان کے بھائی بنے ہوئے تھے جن کی شادی میں انہوں نے اہم کردار کیا تھا۔سیمابیگم مسلم لیگ ن کی سرگرم کارکن تھیں جن کا میاں نوازشریف سے قریبی تعلق تھا لیکن آخری دنوں میں کسی نے بھی ان ملنا گوارہ نہ کیا۔ سیما بیگم کی دوستی اداکارہ زیبا بیگم سے بھی تھی لیکن بیماری کے دوران زیبا بیگم صرف ایک بار ان کی عیادت کے لئے آئی تھیں۔
سیما بیگم دس سالوں سے صاحب فراش تھیں کیونکہ2009 میں ایک کار ایکسیڈنٹ میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی جس سے وہ کئی اور بیماریوں کا شکار بھی رہیں اور مرتے دم تک ٹھیک نہ ہوسکیں۔ان کا کوئی ذریعہ آمدن بھی نہیں تھا جبکہ بیماری کی وجہ سے وہ فلموں میں بھی کام نہیں کررہی تھیں۔ ان کی گزربسر کا دارومدار صاحب حیثیت لوگوں کی طرف سے ملنے والی امداد پر تھا۔ان کی چند یادگارفلموں میں ایاز،عیدمبارک،ماں باپ،نادرہ،کنجوس، لنگوٹیا، پتھر تے لیک،آنسوبن گئے موتی،روڈ توسوات،ات خدا داویر،آنسو،ہیراموتی،جادو،خطرناک، پیار ہی پیار،شرافت،معصوم،شبانہ،اج دی گل،انسان اور فرشتہ، تیزی میری اک مرضی،آسوبلا،دامن اور چنگاری،دنیا مطلب دی،ظلم دابدلہ،عشق نہ پچھے ذات،وحشی جٹ،سنگدل،بے رحم ،ہیررانجھا،مولا جٹ سمیت بہت سی دیگر شامل فلمیں ہیں۔ انہوں نے اردو اور پنجابی کے ساتھ ساتھ چند پشتوفلموں میں بھی کام کیا۔ان کی آخری فلم سید نور کے ساتھ تھی۔

Continue Reading

انسٹاگرام

ریما خان اور شاہد آفریدی ایک ساتھ

Avatar

Published

on

اداکارہ ریما خان اور کرکٹر شاہد آفریدی امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ بنیں گے۔ دونوں سٹار جب واشنگٹن ڈی سی ائر پورٹ پہنچے تو وہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ائر پورٹ کے باہر پرستاروں نے انہیں شاندار انداز سے ویلکم کرتے ہوئے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ امریکہ روانگی سے قبل اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ بننا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے میری گزارش ہے کہ وہ اس میں بڑ چڑھ کر حصہ لیں۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
game
ویڈیو22 منٹ ago

ویڈیو گیم’مورٹل کومبیٹ11‘کافائنل ٹریلرریلیز

انسٹاگرام32 منٹ ago

پانچ ڈرامے ایک ساتھ۔ ،اشعر اصغر کا منفرد ریکارڈ

شوبز38 منٹ ago

اداکارہ سیما بیگم دنیا چھوڑ گئیں

انسٹاگرام43 منٹ ago

ریما خان اور شاہد آفریدی ایک ساتھ

mqm
پاکستان58 منٹ ago

ایم کیوایم پرپابندی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

siri lanka
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

سری لنکا :ہلاکتوں کی تعداد 300 ہوگئی، 24 گرفتار

afghan cricket team
کھیل1 گھنٹہ ago

ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی افغان ٹیم کا اعلان

شوبز1 گھنٹہ ago

صنم بلوچ اورعلی رحمٰن’خاص‘ بن گئے

pak team
کھیل1 گھنٹہ ago

قومی کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی

china
پاکستان2 گھنٹے ago

چین کا پاکستان کو دئیے قرض پراہم اعلان

matric
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی تعلیمی بورڈ نقل روکنے میں بُری طرح ناکام

k p k assambli
پاکستان2 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا اسمبلی میں تنخواہوں میں مزید اضافہ کی گونج

moon
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان

arif alvi
پاکستان2 گھنٹے ago

صدرنے 4 کروڑ سے زائد کے تحائف کہاں دئیے،پتا چل گیا

rangers
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی: رینجرزکی کارروائی،2ملزمان گرفتار

imran khan
پاکستان19 گھنٹے ago

عمران خان انتہائی قدم اُٹھانے کو تیار،سنسنی خیزانکشاف

arbaz,arora1
شوبز20 گھنٹے ago

ارباز خان نے ملائیکا سے علیحدگی کی وجہ بتادی

ayub khan
پاکستان19 گھنٹے ago

ایوب خان کی واپسی ،منصوبہ مکمل،تہلکہ خیز خبرمنظرعام پر

numan langryaal
پاکستان20 گھنٹے ago

وزیر زراعت نے بہنوئی کوچیرمین ایگریکلچرل لگوادیا

justice faiz
پاکستان3 گھنٹے ago

جسٹس قاضی فائز عیسی کے حق میں قرار داد منظور

hamza shahbaz
پاکستان2 گھنٹے ago

نیب نے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس منسوخ کردیا

amir kiyani
پاکستان24 گھنٹے ago

عامرکیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑدی

nawaz sharif
پاکستان2 گھنٹے ago

نوازشریف نے کل کی حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

ch sarwar
پاکستان4 گھنٹے ago

گورنرپنجاب سیاسی محاذ پرمتحرک، اہم ملاقاتیں جاری

yasar shah
کھیل24 گھنٹے ago

دورہ انگلینڈ کیلیے شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ ٹیم میں شامل

arif alvi
پاکستان2 گھنٹے ago

صدرنے 4 کروڑ سے زائد کے تحائف کہاں دئیے،پتا چل گیا

apps
ٹیکنا لوجی3 گھنٹے ago

واٹس ایپ میں بہت جلد متعارف کرائے جانے والے بہترین فیچرز

mehvish hayaat
شوبز4 گھنٹے ago

مہوش حیات شادی کی خواہش مند مگرکس سے، جان کرحیرت

china
پاکستان2 گھنٹے ago

چین کا پاکستان کو دئیے قرض پراہم اعلان

tererist
پاکستان17 گھنٹے ago

دہشتگرد سوشل میڈیا کا استعمال کرنے لگے

game
ویڈیو22 منٹ ago

ویڈیو گیم’مورٹل کومبیٹ11‘کافائنل ٹریلرریلیز

hoobs and shaw
ویڈیو20 گھنٹے ago

فلم ہابس اینڈ شا کا نیا ٹریلرجاری

burh khalifa
ویڈیو2 دن ago

برج الخلیفہ پرشاندارمیوزیکل فاؤنٹین شو

lucy iin the sky
ویڈیو2 دن ago

فلم ’لوسی ان دی اسکائی‘کا نیا ٹریلرجاری

ویڈیو3 دن ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو4 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو4 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی4 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو5 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو6 دن ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

mahira khan
شوبز6 دن ago

’پرے ہٹ‘ کہنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

g o t 4
شوبز6 دن ago

’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی قسط کا ریکارڈ

avengers
ویڈیو6 دن ago

ایکشن فلم”ایونجرز: اینڈ گیم” کی نئی جھلکیاں

ویڈیو7 دن ago

پاکستان سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی بالی وڈ فلم

ویڈیو7 دن ago

برج خلیفہ سے متعلق حیران کن ویڈیو منظرعام پر

مقبول خبریں