سجل علی "مام” کے ہمراہ چین جانے کے لئے بے چین

 پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارت کے بعد چین میں بھی دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔

دوبرس قبل ریلیزہونے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی اورعدنان صدیقی کی پہلی بالی ووڈ فلم’’مام‘‘بھارتی باکس آفس پر کمال دکھانے کے بعد اب چین میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کہانی ماں اوربیٹی کے جذباتی اور خوبصورت رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سجل علی نے بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے۔

بھارتی کمپنی زی اسٹوڈیوکی بین الاقوامی سربراہ ویبھا چوپڑا کا کہنا ہے کہ چین بھارتی فلموں کی ایک بڑی مارکیٹ ہے، بالی ووڈ فلمیں چین میں بہت زیادہ بزنس کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم کو چین میں ریلیز کیے جانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔