تین روزہ پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول

انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام پہلا سالانہ تین روزہ ویزول اور پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول ’’ آئی اے سی میلہ ‘‘ اختتام پزیر ہوگیا ہے جس میں طلبا کی حوصلہ افزائی اور تفریح کیلئے دلچسپ پرفارمنسز اور پرفارمنگ آرٹس کے مقابلےپیش کئے گئے ۔12سے 14اپریل تک جاری رہنے والے آئی اے سی میلے کے ساتھ ہی انسٹیٹیوٹ میں نجی تنظیم لٹل آرٹ کے اشتراک سے نوجوان طلبا وربچوں کو تھیٹر کی ذریعے سماجی تبدیلی اور پرفارمنگ آرٹس سے روشناس کرنے کیلئے دوسرا سالانہ ’’ تماشا تھیٹر فیسٹیول ‘‘ بھی جاری ہے جس میں پاکستان کے علاوہ 10ممالک سے انٹرنیشنل تھیٹر فنکار اور ٹرینرز شرکت کیلئے پاکستان آئے ہیں ۔ تماشا تھیٹر فیسٹیول میں پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں اور ڈرامیٹک سوسائیٹیز سے وابستہ فنکار مجموعی طور پر 30سے زائد پرفارمنسزآئی اے سی کے آڈیٹوریم اور دیگر ہالز میں پیش کررہے ہیں جس سے شائقین کی بڑی تعدادلطف اندوز ہو نے میں مصروف ہے ۔ فیسٹیول میں لائیو پرفارمنسز کے ساتھ ساتھ تھیٹر اورفن اداکاری کی تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے وہیں آرٹ اینڈ کرافٹ سٹالز بھی سجائے گئے ہیں جس میں آویزاں پاکستانی ثقافت کے خوبصورت فن پارے اور ہینڈی کرافٹس کے ڈیزائن شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔


You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept