ہالی ووڈ میں واپسی

اداکار شاذ خان کو ہالی وڈ کی فلم’دی مارشل آرٹس‘میں کاسٹ کیا گیا ہےجس کی شوٹنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔ اس فلم میں شاذ خان کے ساتھ امریکی اور بھارتی فنکار بھی کام کررہے ہیں۔شاذ خان نے مارشل آرٹس کی ٹریننگ کرتے ہوئے ایک مختصر وڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔

واضح رہے کہ شاذ خان امریکہ میں پیدا ہوئے ۔ان کے دادا پاکستان ائرفورس میں ائر کموڈور تھے۔ان کا اصل نام شاہ ظل حفیظ خان ہے۔ وہ ہالی وڈ کی کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔ ان کے کریڈٹ پر کئی سپرہٹ ڈرامے ہیں جن میں ’متاع جان ہے تو‘،’یقین کا سفر‘ اور ’لمحے‘ شامل ہیں جبکہ انہوں نے دو فلموں دوبارہ پھر سے اور ’پرواز ہے جنون‘ میں بھی کام کیا۔