یاسر اختر نے شارٹ فلم سیریز شروع کردی

برطانیہ میں مقیم پاکستانی اداکار وگلوکار یاسر اختر نے شارٹ فلموں کی سیریز شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں ان کی پہلی فلم’آزاد‘ مکمل ہوگئی ہے۔اس فلم میں ان کے مدمقابل اداکارہ مومل شیخ نے مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ دیگر فنکاروں میں پروین اکبر، گگن چوپڑا، عمران علی سید، جوڈین رچرڈسن اور حرا ترین سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم کی کہانی رومی زاہد نے لکھی ہے جبکہ اس کا بیک گراؤنڈ میوزک عابد عمر نے ترتیب دیا ہے۔

اس بارے میں یاسر اختر کا کہنا ہے کہ میرا پاکستان سے ایک گہرا ناطہ ہے میں نے اپنے فنی سفر کا آغاز بطور چائلڈ سٹار کیا مگر کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ مستقل اسی شعبے میں کام کروں گا، وقت گذرتا رہا اور میں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتا رہا پہلے ایکٹنگ کی اور پھر میوزک کے شعبے کی جانب آیا مگر جو بھی کام کیا اس کو بڑی محنت اور لگن کے ساتھ انجام دیا اس کے بعد جب میں برطانیہ آیا تو یہاں بھی شوبز ہی میری پہلی ترجیح تھی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فلم ایک سو دس منٹ دورانیئے پر مشتمل ہے۔

You might also like