Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

زارہ پیرزادہ نے شادی کا سوال کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

WebDesk 1

Published

on

پاکستانی ماڈل زارہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ عورتوں سے شادی کرنے کا سوال بند کردینا چاہیے ۔ معروف پاکستانی ماڈل زارا پیرزادہ  نے ’’انسٹا گرام ‘‘پر پوسٹ میں اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے شادی کرنے کا سوال کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو خواتین کے معاملات میں دخل نہیں دینا چاہیے۔زارا نے سوال کیا کہ کیا شادی ہی میرا واحد مقصد ہے، یا میں بس اس ہی ایک کام میں دلچسپی رکھتی ہوں؟۔انہوں نے لکھا کہ ’اس ہفتے 5 دنوں کے اندر مجھ سے 17 مرتبہ یہ سوال پوچھا جاچکا ہے کہ میں شادی کب کروں گی؟۔زارا کے مطابق اس سوال کا کوئی صحیح جواب بھی نہیں دیا جاسکتا، کیوں کہ ہر کب، کیوں اور میں تیار نہیں ہوں، کے بعد چند اور عجیب سوالات سامنے آتے ہیں۔زارا پیرزادہ نے مزید لکھا کہ ’خواتین کو یہ احساس دلانا بند کریں کہ اگر ان کی شادی نہیں ہوئی تو وہ کامیاب نہیں، انہیں یہ احساس مت دلائیں کہ وہ پیچھے رہ جائیں گی، انہیں یہ احساس نہ دلائیں کہ شادی کرکے ہی وہ خوش رہ سکتی ہیں، ایسا سوچنا بند کریں کہ جو لڑکی شادی شدہ نہیں اس کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے، خود سے مت فیصلہ کریں کہ وہ ناخوش ہے، خواتین سے وہ سوالات پوچھنا بند کردیں جن کا آپ سے کوئی تعلق نہیں‘۔

View this post on Instagram

This week was exhausting. Minimal sleep, maximum discomfort, anxiety on fleek (On fleek? Are people still saying that? I hope not). This week, in a span of 5 days, I was asked when I’m getting married 17 times. Not that this in any way is a novel occurrence for the Pakistani woman. I would say, even taking fashion week into account – 17 times is a bit excessive. The ‘when’ always turns into a ‘why aren’t you?’ – to which, I’ve realised there is no correct response (“I’m not ready”, being the worst). This question, (posed by whichever scumoftheearth, distant acquaintance, monkeybottom, aunt’s cousin, personstandingnexttoyouaccidentally, would never be invited to your wedding anyway, snozzwanger) is just a prelude to the inevitable ‘let me reinforce everything society’s told you, in case you missed the memo about The Doom of the Unmarried’ (distributed weekly) spiel masked in concern, loosely laced with horror. They are met with this cocked head and blank stare. Why is marriage my only goal, or the only one anyone is interested in? Friends, countrymen, strangers at the gynaecologist. Stop making women feel like they’re underachieved or doomed because they are not married. Stop making women feel like they’re falling behind or missing out. Stop making women feel like this is something they need to be happy. Stop thinking there’s something wrong with women who aren’t married. Stop reminding them that you’re watching. Stop assuming they’re unhappy. Stop assuming that even if they are, they want to talk to you about it. Stop asking women things that are none of your god damn business. #onfleek

A post shared by Zara Peerzada (@zarapeerzada) on

انسٹاگرام

ہم دل دے چکے صنم

Avatar

Published

on

اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہالی ووڈ اداکار کینو ریوس ان کے دل میں بستے ہیں۔

 ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان نے جب مہوش حیات سے ان کی پہلی محبت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ سائنس فکشن فلم ’دی میٹرکس‘ کے مرکزی اداکار کینو ریوس پر فدا ہیں اور کینو ریوس ہی ان کی پہلی محبت ہیں۔ اس شو میں مہوش حیات کے ساتھ اداکار و میزبان فیصل قریشی بھی موجود تھے جب ان سے یہ ہی سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیاکہ پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ بابرہ شریف ان کی پہلی محبت تھیں۔ انہوں نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ 8 سال کی عمرمیں وہ اپنی والدہ کے ساتھ ایک فلم کے سیٹ پرگئے تھے جہاں بابرہ شریف بھی موجود تھیں۔ وہ بابرہ شریف کے برابرمیں بیٹھ گئے اور ضد کی کہ میں آج  آپ سے شادی کرکے ہی رہوں گا۔

Continue Reading

شوبز

قومی موسیقی میلے کا آغاز

Avatar

Published

on

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام قومی موسیقی میلہ بھرپور انداز میں پی این سی اے کے اوپن ائیرتھیٹر میں شروع ہوگیا جس میں ملک کے ممتاز لوک گلوکاروں نے مدھر سراور سنگیت پیش کرکے شائقین محفل کے دلوں کو موہ لیا۔

25 اپریل تک جاری رہنے والے میلے میں، قوالی ، کلاسیکل، نیم کلاسیکل ، صوفی، لوک موسیقی سجائی جائے گی، میلے میں ملک کے تمام صوبوں سے فنکار شرکت کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اس میلہ میں موسیقی کی تمام اصناف پیش کی جا رہی ہیں ،فلمی نغموں کی یہ شام نغمہ نگاروں ، گلو کاروں اور ہدایت کاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منائی جارہی ہے۔میلہ میں جمعے کے روز مشہو ر علاقائی گلوکار اور سازندہ نوازوں نے اپنے اپنے فن کے جوہر دکھائے ، جس میں علاقائی ثقافت کی بھر پور عکاسی دیکھنے میں آئی۔

ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے جمال شاہ نےاس بارے میں بتایا کہ پی این سی اے کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے ہر گوشہ کی ثقافت کی نمائندگی ہو اس سلسلے میں پی این سی اے اپنی بھر پور کردار ادا کرنے کی کوشش میں ہمہ وقت مصروف ہے ۔ ادارے کو جو اغراض و مقاصد تغویض کئے گئے ہیں ان میں دو ر دراز کے فنکاروں کو سامنے لانا اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔زر سانگا اس کی ایک نمایاں مثال ہیں ادارے نے ان کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی اور ان کے علاوہ اور بھی بہت سے فنکار جو پاکستان کی پہچان بنے وہ بھی پی این سی اے کے پلیٹ فارم کی بدولت ہیں۔

فوک میں مسیط گل ، (کے پی کے) ، ناصر علی ( جھنگ)،عاصمہ راجپوت (راولپنڈی) ، عمران راجہ (کشمیر) ، قربان نیازی(اسلام آباد) ، لیلی جٹی(پنجاب)، انور خیال (کے پی کے) ، نعیم الحسن (سرائیگی)، فضل عباس جٹ (فیصل آباد)، زرسانگا(کے پی کے) ، اور اختر چنال، (بلوچستان) نے اپنی علاقائی گائیگی کے جوہر دکھائے۔

Continue Reading

شوبز

پاکستانی نژادامریکی اداکارہ جمیلہ جمیل بھی نشانے پر

WebDesk 2

Published

on

jamla1

پاکستانی نژاد برطانوی و امریکی اداکارہ، لکھاری و ریڈیو ہوسٹ جمیلہ عالیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ ہولی وڈ میں کیریئر شروع کرتے وقت انہیں نسلی اور صنفی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔

جمیلہ عالیہ جمیل جو برطانیہ و امریکا میں جمیلہ جمیل کے نام سے جانی جاتی ہیں انہوں نے ’کوچیلا میوزک فیسٹیول‘ میں ایک سیمینار کے دوران خطاب میں انکشاف کیا کہ انہیں ایسے وقت میں صنفی و نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جب وہ پروفیشنل کیریئر میں کچھ تجربہ حاصل کر چکی تھیں۔

View this post on Instagram

Brown Skin 📸 taken today at TCAs by @unicornfightclub

A post shared by Jameela Jamil (@jameelajamilofficial) on

جمیلہ جمیل نے خطاب کے دوران بتایا کہ وہ جب برطانیہ سے امریکا منتقل ہوئیں اور ہولی وڈ میں کام کرنے کی کوشش کر رہی تھیں تب انہیں صنفی و نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔ جمیلہ جمیل کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ انتہائی قبائلی، موٹی اور عمر رسیدہ ہیں۔

برطانوی و امریکی اداکارہ نے کہا کہ اگر وہ لوگوں کی ایسی باتیں سنتیں تو آج یہاں نہیں ہوتیں۔ انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتی رہیں۔

جمیلہ جمیل کے مطابق اگر وہ ماضی میں لوگوں کی باتوں پر دھیان دیتیں تو آج ہولی وڈ اور ’کوچیلا میوزک فیسٹیول‘ میں موجود نہ ہوتیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جمیلہ جمیل نے امریکا اور برطانیہ میں گہری رنگت کی خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر بات کی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ شوبز اور خصوصی طور پر ہولی وڈ میں صنفی تفریق پر بات کرتی آئی ہیں۔

View this post on Instagram

A week of polka dots. This time in @aliceandolivia

A post shared by Jameela Jamil (@jameelajamilofficial) on

علاوہ ازیں جمیلہ جمیل برطانوی و امریکی ٹی وی انڈسٹری میں بھی صنفی تفریق اور خواتین کے خلاف پائے جانے والے فرسودہ خیالات پر بات کرتی آئی ہیں۔

جمیلہ جمیل ماضی میں بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ انہوں نے برطانیہ میں 7 سال تک پروفیشنل ذمہ داریاں نبھائیں اور اچھا خاصا تجربہ حاصل کیا، لیکن کبھی ان کی محنت کو نہیں سراہا گیا بلکہ ان پر تنقید کی جاتی رہی۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
انسٹاگرام1 منٹ ago

ہم دل دے چکے صنم

شوبز12 منٹ ago

قومی موسیقی میلے کا آغاز

پاکستان20 منٹ ago

آج شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

پاکستان24 منٹ ago

پاکستان کا ایران سے احتجاج

پاکستان29 منٹ ago

آج وزارت خزانہ کا چارج سنبھالیں گے

پاکستان33 منٹ ago

عمران نے جو کیا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا

پاکستان39 منٹ ago

تبدیلی کا فیصلہ قبول کرلیا

پاکستان13 گھنٹے ago

عمران خان وزراء کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں: فرخ حبیب

پاکستان13 گھنٹے ago

ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو ان کے واجبات ادا کر دیئے: سید صمصام بخاری

پاکستان13 گھنٹے ago

تحریک انصاف کی کشتی میں سوراخ ہوچکا، جلد ڈوبنے والی ہے:شیراعظم

پاکستان13 گھنٹے ago

افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجنے کےلئے درخواست دائر

پاکستان13 گھنٹے ago

طوفانی ہوائیں، لاپتہ ماہی گیروں کی تعداد 24 ہوگئی

انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

سوسالہ جرمن خاتون بلدیاتی انتخابات کی امیدوار منتخب

صحت14 گھنٹے ago

سمندری گھاس اور الجی دوائوں کا خزانہ

انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

مالی کے وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

انسٹاگرام23 گھنٹے ago

عمران بخاری نئے پراجیکٹ میں مصروف

پاکستان24 گھنٹے ago

پنجاب میں بھی تبدیلی کا فیصلہ

پاکستان24 گھنٹے ago

تیل نکل آیا۔۔ لیکن کس جگہ سے

ministers
پاکستان20 گھنٹے ago

وزیروں کوعہدے سے ہٹانے کی تفصیلات سامنے آگئیں

انسٹاگرام23 گھنٹے ago

ارفع فریال کی پہلی’ضد‘

chaudhry gullam sarwar
پاکستان22 گھنٹے ago

اسد عمر کے بعد غلام سرور کا بھی حکومت کو کرارا جواب

khursheed shah
پاکستان22 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا ایک بار پھر حکومت کی طرف جھکاؤ

asif raza
شوبز20 گھنٹے ago

آصف رضا میر کی اپنے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

ahsan khan
انسٹاگرام23 گھنٹے ago

مسکراہٹوں کی پٹاری کھلنے والی ہے

imran khan1
پاکستان16 گھنٹے ago

وزراء کی چھٹی، وزیراعظم بے خبر، ہوشرباء انکشاف

انٹرنیشنل18 گھنٹے ago

ایک خراب فون کی جگہ 10 نئے فونز مل گئے

jamla1
شوبز15 گھنٹے ago

پاکستانی نژادامریکی اداکارہ جمیلہ جمیل بھی نشانے پر

new list of cabinent
پاکستان22 گھنٹے ago

کابینہ ڈویژن کی نئی لسٹ، اسدعمراورعامر کیانی بدستورعہدوں پر براجمان

IMF and government
پاکستان16 گھنٹے ago

حکومت سے قومی بجٹ بنانے کا اختیار بھی چھن گیا

شوبز16 گھنٹے ago

اداکارشان کی بالی ووڈ کنگ خان کو نصیحت

ویڈیو16 گھنٹے ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو2 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو2 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی2 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو3 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو4 دن ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

mahira khan
شوبز4 دن ago

’پرے ہٹ‘ کہنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

g o t 4
شوبز4 دن ago

’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی قسط کا ریکارڈ

avengers
ویڈیو4 دن ago

ایکشن فلم”ایونجرز: اینڈ گیم” کی نئی جھلکیاں

ویڈیو5 دن ago

پاکستان سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی بالی وڈ فلم

ویڈیو5 دن ago

برج خلیفہ سے متعلق حیران کن ویڈیو منظرعام پر

ویڈیو6 دن ago

ایکشن تھرلر فلم”جان وِک چیپٹر3 "کی نئی جھلکیاں جاری

ویڈیو6 دن ago

پاکستانی نغمہ چرانے پر بھارت کی چوری پکڑی گئی

film
ویڈیو7 دن ago

’ دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 ‘کا نیاٹریلر جاری

ویڈیو1 ہفتہ ago

ایکشن سے بھرپورفلم "اینا”کا پہلا ٹریلر جاری

مقبول خبریں