نریندرمودی پرکامیڈی فلم بننی چاہیے،ارمیلا

بولی وڈ کی ’چھما چھما‘ گرل اور حال ہی میں انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) میں شمولیت اختیار کرنے والی ارمیلا ماٹونڈکر نے پہلی بار انتخابی مہم میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

45 سالہ اداکارہ و سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں اپنے حلقے میں انتخابی مہم کے دوران خطاب میں نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان پر سوانح حیات نہیں بلکہ کامیڈی فلم بنائی جانی چاہیے تھی۔

ارمیلا ماٹونڈکر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی سے ایسا کوئی کارنامہ سر انجام نہیں دیا جو ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی۔ اداکارہ و سیاستدان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی چھاتی 56 انچ چوڑی ہے تاہم ان کی کارکردگی انتہائی بدتر ہے۔

ارمیلا ماٹونڈکر کے مطابق نریندر مودی نے بطور حکومتی سربراہ کوئی اچھا کارنامہ نہیں دیا، ملک میں غربت اور فرقہ پرستی میں اضافہ ہوا۔ کانگریس رہنما اور لوک سبھا کی امیدوار کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی زندگی پر فلم بنانا جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے۔

ارمیلا ماٹونڈکر کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی زندگی پر فلم بنانے کا کوئی جواز نہیں بنتا، البتہ اگر ان پر کوئی کامیڈی فلم بنائی جاتی تو بہتر ہوتا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی انتخابی مہم میں وزیر اعظم پر تنقید کی۔

You might also like