رمضان ٹرانسمیشن کے لئے منتخب

Avatar Ashfaq Hussain , اپریل 30, 2019

اداکار احسن خان ایک بار پھر رمضان المبارک کی خصوصی ٹرانسمیشن کا حصہ بن گئے ہیں ۔

احسن خاں صرف مقبول اداکار ہی نہیں بلکہ وہ میزبانی کے شعبے میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں۔ ماضی میں وہ ہم ٹی وی اور پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے علاوہ بے شمار پروگرام ہوسٹ کرچکے ہیں جہاں ان کی پرفارمنس ہمیشہ قابل تعریف رہی ہے ۔احسن خان اس بار بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خصوصی ٹرانسمیشن کا حصہ بن گئے ہیں جس کی خاص بات یہ ہے کہ ان کا پروگرام بیک وقت ہم ٹی وی اور پی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا ۔

احسن خان نے اس سلسلے میں’کھوج‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہ تو عالم دین ہوں اور نہ ہی میں نے کبھی مذہی سکالر ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن ہر سال میں ایک طالب علیم کی حیثیت سے یہ پروگرام کرتا ہوں جس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے کیونکہ ان ٹرانسمیشن میں جہاں مجھے ملک کے نامور علمائے کرام سے بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے وہیں ایسے بہت سے دیگر افراد سے بھی ملاقات ہوتی ہے جن سے انسان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے ۔رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن سے میں ہر سال پہلے سے بہتر انسان بن کر نکلتا ہوں کیونکہ وہاں برداشت،مذہی رواداری اور انسانیت سے محبت کا درس دیا جاتا ہے۔

احسن خان نے مزید کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے مولانا طارق جمیل سمیت ملک کے جید علمائے کرام سے ملاقات کا موقع ملتا رہتا ہے جن سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور یہی تجربہ پرگروام کے دوران بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.