زندگی کا بڑا خواب پورا ہوگیا

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 03, 2019

ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مریم نور شیخ کو پنجاب بار کونسل کی ممبر شپ مل گئی ہے جس کے بعد انہیں ممبرشپ کارڈ بھی جاری کردیا گیا ہے جو اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو انہیں بے شمار لوگوں نے مبارکباد دی۔ ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ بننے پر اداکارہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں اور اس بارے میں مریم کا کہنا ہے کہ ان کا ایک بڑا خواب پورا ہوگیا ہے جس پر وہ اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے۔ اس بارے میں مریم نور شیخ نے’ کھوج‘ کو بتایا کہ میں نے تین سال قبل پرائیویٹ کالج سے ڈگری حاصل کی تھی اور مجھے قانون کی ڈگری حاصل کرنے پر بہت فخر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فی الحال میری توجہ اداکاری پر ہے لیکن مستقبل میں پریکٹس بھی کرسکتی ہوں۔

یاد رہے کہ مریم نور شیخ بے شمار ڈراموں میں اہم کردار کرچکی ہیں اور ان دنوں اے آر وائی سے نشر ہونے والے سوپ’چاند کی پریاں‘ میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.