’اجنبی لگے زندگی‘ ناظرین کے دل کو چھوگیا

ڈائریکٹر محمد اشعر اصغر کی نئی ڈرامہ سیریل’اجنبی لگے زندگی‘ نئے ٹی وی چینل ایل ٹی این سے نشر ہورہی ہے جس نے ابتدائی اقساط میں ہی ناظرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ڈرامے کی کہانی رشتوں کی الجھی ڈور کے گرد گھومتی ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید الجھتی جارہی ہے اور ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب اپنے ہی بیگانے ہوجاتے ہیں۔ڈرامے کی تین اقساط نشر ہوچکی ہے جس میں اب شائقین کی کی دلچسپی بڑھتی جارہی ہے۔ڈرامے کے پروڈیوسر نوید اکبر اور ڈائریکٹر اشعر اصغر اپنی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔
تعبیر خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت دل کی مالک بھی ہے اپنی ماںکی رضامندی اور خوشنودی کی خاطر اپنی خواہشات کو بالائے طاق رکھتے ہوے اپنے سسرال کو خوشیوںکا گہوارہ بنانا چاہتی ہے اور قدم قدم پر آنے والی رکاوٹیں بھی اس کا حوصلہ پست نہیں کر پاتیں۔ایک اکیلی لڑکی کامیابی کا عزم لے کر نکلتی ہے۔سیریل اسی دلچسپ اتار چڑھاﺅ اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورت حال سے آراستہ ہے۔ اس سیریل کو پاکستان کی انتہائی منجھی ہوئی پروفیشنل ٹیم نے تمام اعلیٰ تکنیکی مراحل سے گزار کر تکمیل تک پہنچایا ہے۔ سیریل کے پروڈیوسر نوید اکبر ہیں جوبے شمار سیریلز کے پراجیکٹ ہیڈ رہ چکے ہیں اور پاکستان کے بہت سے کامیاب سیریلز کی پروڈکشن ڈیڑائن کرچکے ہیں ۔ اس سیریل کی کہانی اور مرکزی خیال ڈاکٹر عطاللہ عالی نے تحریر کیا ہے جس کے ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی راشد عباس ہیں۔ڈرامے کی کاسٹ میں زین افضل،ارسلان بٹ،مومنہ اقبال،منزیٰ عارف اور عمارہ بٹ سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔

You might also like