رز کمالی’ بھنور‘ میں

Avatar Ashfaq Hussain , مئی 06, 2019

اداکارہ رز کمالی کا نیا ڈرامہ’بھنور‘ آج سے ایکسپریس ٹی وی پر آن ایئر ہوگا جس کے ڈائریکٹر بچل کلہوڑو ہیں۔ ڈرامے کی پہلی قسط آج رات 9 بج کر 30 منٹ پر نشر کی جائے گی جس کی رائٹر زوہا حسن، کانٹینٹ ہیڈ کاظم پاشا اور پروڈکشن عمران قریشی (ایور گرین)کی ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں فرحان علی آغا،نازلی نصر،سلیم معراج،فوزان خان،عمیر لغاری،فرح علی اور وہاج خان شامل ہیں۔ اس

اس بارے میں رزکمالی نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی ایسے لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے اعمال کی وجہ سے گرداب اور بھنور میں اس طرح پھنس جاتے ہیں جہاں سے نکلنا ان کے لئے مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہوتا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.