ٹائٹل سانگ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

اداکار احسن خان کی نئی ڈرامہ سیریل’شاہ رخ کی سالیاں‘کا ٹائٹل سانگ(ost) ریلیز کردیا گیا ہے جس نے پہلے دن ہی یو ٹیوب اور تمام سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔بلال سعید کی آواز میں گانے’جے دیو اجازت‘کی کوریوگرافی بھی نہایت خوبصورت ہے جبکہ گلوکار نے اسے شاندار انداز سے گایا ہے جس میں احسن خان اور رمشا خان نے بہترین انداز سے پرفارم کیا ہے۔ اس بارے میں شوبز سے وابستہ سینئر افراد کا کہنا ہے کہ یہ گانا جلد ہی سٹریٹ سانگ بن جائے گا۔

ڈرامہ سیریل’شاہ رخ کی سالیاں‘ کے رائٹر ڈاکٹر یونس بٹ اور ڈائریکٹر مظہر معین ہیں جس میں احسن خان اور رمشا خان نے لیڈ رول کئے جبکہ دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ،صبا فیصل،ریحان شیخ،حنا بیات اورفردوس جمال سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔یہ ڈرامہ عید الفطر کے بعد جیو سے نشر کیا جائے گا جس کے پروڈیوسر اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی ہیں۔ٹائٹل سانگ کے وڈیو ڈائریکٹر ذیشان رشید ہیں۔

You might also like