موسیٰ خان اور عظمیٰ نے نعت ریلیز کردی

موسیٰ خان اور گلوکارہ عظمیٰ خان نے رمضان المبارک کے حوالے سے’ اسلام اے رمضان مہربان ‘ کے عنوان سے ایک بہت ہی خوبصورت اور عمدہ نعت ریکارڈ کروائی ھے۔ اس خوبصورت نعتیہ کلام کو موسیٰ خان نے لکھا ھے جب کہ ڈف اور مصری میوزک کے ملاپ سے بہت ہی عمدہ میوزک احسن ناصر نے ترتیب دیا۔
اس بارے میں عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ میری ھمیشہ سے یہ کوشش ھے کہ میں کچھ نیا کام کروں اور اپنے ھر کام پر میں بہت محنت کرتی ھوں ۔جب موسیٰ خان نے مجھے یہ نعت سنائی تو میں نے فوری طور پر اسے ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا۔جن لوگوں نے بھی یہ نعت سنی ہے سب نے اس کی بہت تعریف کی۔ موسیٰ خان کا کہنا تھا رمضان المبارک میں یہ میرے لئے بہت بڑی سعادت ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept